اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اہلسنت کے ممتاز سکالر علامہ صاحبزادہ ظفر الحق بندیالوی نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ کو مشعل راہ بنا کر ہی دُنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ آج مسلمانوں کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے روگردانی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ فروعی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور اپنی اجتماعی طاقت سے اسلام اور عالم اسلام کیخلاف ہونیوالی طاغوتی سازشوں
کو ناکام بنا دیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار انجمن غلامانِ مصطفی جوہرآباد کے زیراہتمام منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیاعلامہ ظفر الحق بندیالوی کا کہنا تھا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے جس نے ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیا اس آفاقی مذہب میں فرقہ واریت اور انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ بد قسمتی سے ملت اسلامیہ اغیار کی سازشوں کی زد میں ہے ہنود و یہود ہمیں پارہ پارہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور تفرقہ نہ ڈالیں۔ اُنھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں زندگی گزار کر ہی ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ رسولِ پاک ؐ کی محبت ہمارا جزو ایمان ہے محافل میلاد اور محفل نعت کے اجتماعات نبی کریم ﷺ سے اظہارِ محبت کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایسی پر نور محافل کو جاری و ساری رہنا چاہیے۔ 
اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں اسلام میں فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں Reviewed by Khushab News on 8:10:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.