ممبران ضلع کونسل کو اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہنے کی ہدائت


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشاب مسعود نذیر احمد راجٹر نے ضلع کونسل کی تمام ممبر ان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کی اندر رہ کر کام کریں اور فرائض منصبی انجام دینے کے لیے وہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کا مطالعہ کریں اور اپنے اپنے یونین سیکرٹریز   ضلع بھر میں کوئی بھی ٹھیکیدار اپنے کام میں سستی نہ دکھائے اور مقررہ وقت پر کام مکمل ھونا چاھیے جس یونین میں جو منصوبہ جاری ہو اس یونین کا چئیرمین اور تمام ممبران اس کی نگرانی رکھیں اور کسی بھی شکائت کی صورت میں چئیرپرسن یا مجھے آگاہ کریں نیز ملک مسعود نذیر راجڑ نے ٹھیکیداروں سے بھی کہا کہ اگر عملہ میں سے آپ سے کوئی کمیشن نذرانہ طلب کرے تو  آگاہ کریں ایسے شخص کو انشاءاللہ نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ اور کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔تاحال اجلاس جاری ھے۔کو بھی ڈیوٹی کا پابند بنائیں ۔وائس چیئرمین ضلع کونسل کے کا نفرنس ہال میں ایک منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں ممبران ملک شیر عالم کنجیال ،سردار علی حسین خان ،سردار ریحان عباس ،ملک ھادی بخش،ملک مختارا حمد اعوان ،ملک غلام حسن سلہال ،سمیع الحق اعوان و دیگر ممبران کی علاوہ سی او ضلع کونسل افتخار احمد اوراے ڈی ایل جی موجود تھے ۔ جبکہ سمیرا ملک اور احسان ٹوانہ سمیت پانچ ممبران ضلع کونسل اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔اجلاس میں ممبران کی قرا ر دار میں منظور کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل کمپلیکس کی احاطہ میں ایک خوبصورت اسمبلی ھال تعمیر کیا جائے گا جس میں عہدحاضر کی تمام ترسہولیات میسر ہونگی ۔ملک محمد طارق اعوان کی جانب سے ضلع کونسل میں تنصیب سولر سسٹم کی قرار دار کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہمارا ملک توانائی کے بحران سے گزر رہا ہے اس لیے ڈسٹرکٹ کونسل کو سولر انرجی سے آراستہ کیا جانا ضروری ہے اور اس منصوبہ سے ہمیں یہ اعزاز حاصل ہو جائے گا کہ ڈسٹرکٹ کونسل خوشاب پنجاب کی وہ پہلی ڈسٹرکٹ ہو گی جس نے سولر سسٹم کو اپنایا ہے سمیع الحق اعوان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دار جشن خوشاب کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ میلے کے انعقاد سے علاقائی ثقافتی روایات اجاگر ہونگی اور عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئینگے ۔وائس چیئرمین ضلع کونسل نے عوام کی تفریح کے لیے ممبران سے مزید تجاویز بھی طلب کی کیں ۔علاوہ ازیں انفورسمنٹ ا نسپکٹرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ۔تشکیل کمیٹی ہائے ایوان کا فیصلہ چیئرمین ضلع کونسل سمیر ا ملک خود کریں گی ۔
;
ممبران ضلع کونسل کو اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہنے کی ہدائت ممبران ضلع کونسل کو اپنے دائرہ اختیار کے اندر رہنے کی ہدائت Reviewed by Khushab News on 8:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.