دو جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق, شہری زخمیمیانوالی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے مشعال بی بی کو کچل ڈالا،محاذاللہ ہسپتال منتقل،چن کا رہائشی احسان بگھور گدھا ریڑھی سے ٹکرا کر چل بسا 
ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت2افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ میانوالی کا رہائشی محاذ اﷲاورمشعال بی بی موٹرسائیکل پر قائدآباد میں شادی پر آئے ہوئے تھے کہ برات میں شرکت کے بعدواپس گھر جا رہے تھے کہ میانوالی رو ڈ پر ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ۔جسکے نتیجہ میں خاتون مشعال بی بی موقع پر جاں بحق اور محاذ اﷲ شدید زخمی ہو گیا۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے نا معلوم ٹریکٹر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھل کے گاؤں چن میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور گدھا ریڑھی کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوارمحمد احسان بگھور جاں بحق ہو گیا۔متوفی واپڈا سکارپ میں بطور بیلدار کام کرتا تھا۔متوفی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث اُس کی موٹر سائیکل گدھا ریڑھی سے ٹکرا گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)منشیات فروش گرفتار145 ڈیڑھ کلو چرس برآمدملزم کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ کٹھہ سگھرال پولیس نے منشیات کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دئیوال کے رہائشی منشیات فروش ربنواز کو گرفتار کر کے اُسکے قبضہ سے 1608گرام چرس برآمد کی ہے ۔ ملزم کیخلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
;
دو جاں بحق دو جاں بحق Reviewed by Khushab News on 10:02:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.