اے این پی ضلع خوشاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کریگی، عمر خان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد کا بڑھتا ہوا رحجان انتہائی تشویشناک ہے اور اس خطرناک رحجان کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ مذہب کے نام پر سیاست سے گریز کیا جائے۔گزشتہ روز  اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وزیر اعظم سے استعفی کا نہ تو مطالبہ کرتی ہے اور نہ ہی 
کسی ایسی تحریک کا حصہ بنے گی کیونکہ عمران خان نے پہلے واضح طور پر کہا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مانیں گے تو اب محض شرارت کی جارہی ہے اور ملک اب مزید انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اس بے مقصد احتجاجی سیاست سے تنگ آچکے ہیں اور انشاء اللہ آنے والا وقت اے این پی کا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں عمر خان نے کہا کہ آئیندہ الیکشن میں اے این پی ضلع خوشاب میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی اور ضلع کی چھ کی چھ نشستوں پر اپنے امیدوار سامنے لائے گی۔
اے این پی ضلع خوشاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کریگی، عمر خان اے این پی ضلع خوشاب کی تمام نشستوں پر امیدوار کھڑے کریگی، عمر خان Reviewed by Khushab News on 11:00:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.