اے این پی قائدین کی بھوک ہڑتال، شناختی کارڈ پالیسی تبدیل، الحاج عمر خان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج عمر خان گردیزی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے مرکزی قائدین کی بھوک ہڑتال رنگ لے آئی اور حکومت نے غلام احمد بلور کے مطالبات تسلیم کرلیے اور اب ایسے تمام لوگ خاص طور پر پختون جن کے شناختی کارڈ بلاک کر یئے گئے تھے یا جنہوں نے نئے شناختی کارڈ بنوانے ہوں 1978سے کسی بھی پاکستانی سکونتی ثبوت کے ساتھ اپنے قریبی نادرہ دفتر سے رابطہ کرسکتے
 ہیں اور اسکے باوجود اگر کسی دشواری کا سامنا ہو تو اے این پی کی مقامی قیادت سے رابطہ کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ضلع خوشاب کے ایک اہم اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا۔ضلعی صدر چوہدری عابد کشمیری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک سیاسی صورتحال اور ضلعی تنظیمی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک مشتاق اعوان، ضلعی نائب صدور خالد پرویز ، فیصل قریشی، جائنٹ سیکرٹری صاحب خان خٹک،تحصیل نوشہرہ کے صدر داؤ خان، خوشاب سٹی کے صدر محمد رفیق نائچ اور دیگر کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آخر میں شرکا نے متفقہ طور پر اے این پی کے قائد ین کو بھوک ہڑتال کی کامیابی اور حکومت سے مطالبات منوانے پرمرکزی قائدین کو بھرپور مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی ۔
اے این پی قائدین کی بھوک ہڑتال، شناختی کارڈ پالیسی تبدیل، الحاج عمر خان اے این پی قائدین کی بھوک ہڑتال، شناختی کارڈ پالیسی تبدیل، الحاج عمر خان Reviewed by Khushab News on 6:38:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.