انسداد پولیو مہم کا آغاز

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور پولیو کے موذی مرض کو جڑوں سے اُکھاڑنے کیلئے ضروری ہے کہ پولیو مہم کے دوران ہر شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ تعاون کرے۔ پولیو کی قومی مہم کی کامیابی ہی صحت مند معاشرے کی تشکیل کی ضمانت ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں محکمہ صحت کی تین روزہ قومی پولیو مہم کی افتتاحی 

تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینشل ڈاکٹر امان اﷲ قاضی‘ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود اور میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی تین روزہ قومی مہم 17اپریل کو شروع ہو گی اور 19اپریل تک جاری رہے گی اس دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 84ہزار 294بچوں کو پولیو ڈراپس پلائے جائیں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ گندم کی کٹائی کیلئے باہر سے آنیوالے لوگوں کے بچوں کو بھی پولیو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے مہم کے بعد دو دن کا کیچ اپ پروگرام ہو گااور اس پلان کے تحت پولیو سے محروم رہ جانیوالے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ اُنھوں نے مزید بتایا کہ مہم کی کامیابی کیلئے 446موبائل ٹیمیں‘ 65فکسڈ سنٹر ‘ 26ٹرانزٹ پوائنٹس‘ 97ایریا انچارج اور 51میڈیکل افسران کام کریں گے۔ مہم کے دوران پولیس ‘ محکمہ تعلیم‘ سوشل ویلفیئر ‘ ریونیو ‘ اوقاف اور این جی او سمیت دیگر ادارے بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ 
انسداد پولیو مہم کا آغاز انسداد پولیو مہم کا آغاز Reviewed by Khushab News on 9:03:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.