این اے 69 کے ن لیگ ٹکٹ بارے بڑا دعویٰ


نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے ملک کرم بخش اعوان کے پوتے ملک اظہراقبال اعوان کی حمزہ شہباز شریف سے اعوان ہاؤس تلہ گنگ میں ملاقات ہوئی دوران ملاقات میں حلقہ این اے 69 اور پی پی 39 کی تعمیروترقی سون ویلی دامن مہاڑ کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا اور سابقہ ضمنی الیکشن 2014 حلقہ این اے 69 کے بارے میں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن
 نے حلقہ 69 کے ضمنی انتخاب میں ملک مظہر خان اعوان کو اراکین اسمبلی کی سفارش پر ٹکٹ اوکے کیا تھا لیکن آپ چچاایم پی اے ملک جاویداقبال اعوان اورکزن ایم این اے ملک شاکربشیر اعوان نے ایم این اے ملک عزیرخان کو نامزد کیا تھااب آنے والے الیکشن 2018 میں میرٹ اور اراکین اسمبلی کی وساطت سے ٹکٹ دئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف قوتیں اپنے منفی پروپگنڈہ اورسازشوں کے ذریعے ترقی خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتیں حکومت نے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور انہیں بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم کررکھا ہے اور انشااللہ مسلم لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت کے دوران ہی عوام کیساتھ کیا جانے والا ہر انتخابی وعدہ پورا کرے گی اور آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا کیونکہ عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوام مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کرتی ہے اس موقع پر مشیر وزیراعلی پنجاب ملک سلیم اقبال اور حلقہ پی پی 23میں ضمنی الیکشن کے مسلم لیگ ن کے امیدوارملک شہر یار اعوان بھی موجود تھے۔
;
این اے 69 کے ن لیگ ٹکٹ بارے بڑا دعویٰ این اے 69 کے ن لیگ ٹکٹ بارے بڑا دعویٰ Reviewed by Khushab News on 2:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.