موٹر سائیکل چوری میں اضافہ، شہری پریشان

Image result for ‫موٹر سائیکل چوری‬‎
خوشاب نیوزڈاٹ کام)ضلع خوشا ب میں موٹر سائیکل  چوری کی وارداتوں میں ہونیوالے  اضافہ نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں‘ گزشتہ روز پولیس اسٹیشن قائدآباد کے سامنے کھڑا ہوا بندیال کے رہائشی عنایت علی شاہ کا 42ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ عنایت علی شاہ کسی کام کیلئے تھانے گیا ‘ اُس نے اپنا موٹر سائیکل  تھانے کے گیٹ کے سامنے کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا جب واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب

 تھا۔ قائدآباد پولیس نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک مسروقہ موٹر سائیکل بازیافت نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں سے ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری ہوئے لیکن ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔دریں اثنامردم شماری کے دوران محکمہ شماریات قائدآباد کے سرکل آفیسر غلام حیدر کا ہزاروں روپے مالیت کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ غلام حیدر مردم شماری کے دوران نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے مدرسہ قاسم العلوم قائدآباد گیا اور اُس نے موٹر سائیکل   مدرسہ کے سامنے کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا جب نماز کی ادائیگی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب
;
موٹر سائیکل چوری میں اضافہ، شہری پریشان موٹر سائیکل  چوری میں اضافہ، شہری پریشان Reviewed by Khushab News on 8:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.