وادی سون ایک جاں بحق چھ زخمی

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیل چوک بوہڑ والا ہوٹل کے قریب دو کاروں کے ٹکرانے سے دوسالہ بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق وادی سون کھوڑہ سے محمد کلیم اپنے بھائی محمد وسیم کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد اسلام آ باد لے آنے کے لئے اپنی کار نمبری ٓآئی ڈی 595پر جارہاتھا کہ بوہڑ والا ہوٹل کے قریب سامنے سے آنے والی کار نمبری آئی ڈی 658سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دوسالہ محمد فیضان جاں بحق اور دوبچیاں مطہرہ ،نازش ڈرائیور محمد کلیم اور ان کی خالہ سعیدہ بی بی زخمی ہوگئیں ہیں جنکو فوری طور پر علاج معالجہ کیلئے راولپنڈی کے اہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر محمد کلیم کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تھانہ کٹھہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


کار اور ہائی ایس میں تصادم
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب راوپنڈی روڈ کرم آباد پیل مین روڈ پرکار اور ہائی ایس میں تصادم جس کے نتیجہ میں ہائی ایس کوآگ لگ گئی جس سے ہائی ایس جل کر راکھ ہوگئی کار ڈرائیور اور ایک شخص کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں جن کو ریسکیو ٹیم نے جوہر آباد اہسپتال منتقل کردیاکار میں سوار مسافر خوشاب سے وادی سون کے گاؤں کھبکی آرہے تھے جبکہ ہائی ایس وین راولپنڈی سے جوہر آباد جارہی تھی ہائی ایس کے مسافروں نے وین کے شیشے توڑ کر مشکل سے اپنی جانیں بچائیں ۔
وادی سون ایک جاں بحق چھ زخمی وادی سون ایک جاں بحق چھ زخمی Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.