مردم شماری سخت محنت کی ضرورت

Related image
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں مردم شماری و خانہ شماری کے امور کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس صوبائی کمشنر مردم شماری عارف انور بلوچ کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں جوائنٹ کمشنر اکبر علی ڈوگر ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر ‘ اے سی مردم شماری سرگودھا چوہدری محمد رفیق‘ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد عمر فاروق اور شماریات آفیسر عمران ظفر سمیت دیگر
 افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مردم شماری و خانہ شماری کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ‘ صوبائی کمشنر مردم شماری عارف انور بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اس لئے مردم شماری و خانہ شماری کے عمل کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے۔ اُنھوں نے محکمہ شماریات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مردم شماری مہم کی براہِ راست نگرانی کریں اس ضمن میں کسی بھی سطح پر غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر شماریات آفیسر عمران ظفر نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں مردم شماری و خانہ شماری مہم کے دوران 27چارج‘ 187سرکل اور 1229بلاکس بنائے گئے ہیں جہاں محکمہ شماریات کا سٹاف پاک آرمی کے تعاون سے مردم شماری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اﷲ معینہ مدت میں خانہ شماری و مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
مردم شماری سخت محنت کی ضرورت مردم شماری سخت محنت کی ضرورت Reviewed by Khushab News on 7:09:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.