ضلع خوشاب میں مردم شماری شروع

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب میں مردم شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ڈی سی ہاؤس جوہرآباد میں 001 نمبر لگا کر مردم شماری کا افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں اے ڈی سی (ریونیو)بہزاد عادل ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عاصمہ اعجاز چیمہ ،آرمی آفیسر کپیٹن ندیم،فوجی نوجوان اور محکمہ تعلیم کے اہلکاران موجودتھے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر امجد بشیر نے کہا کہ فیز ون کی کامیاب تکمیل کے بعد آج سے

 دوسرے فیز کا آغاز ہو چکا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کی ٹیمیں ضلع بھر میں گھر گھرپہنچیں گی لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان ٹیموں سے بھر پور تعاون کریں اور گھرانے کے افراد کے بارے میں مکمل مطلوبہ معلومات فراہم کریں ۔افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ مردم شماری کا عمل 25 اپریل سے شرو ع ہو کر ایک ماہ تک جاری رہیگا پہلے تین روز خانہ شماری ہو گی ،عمارتوں پر نمبرز لگائے جائینگے ۔فارم ون میں گھر کے سربراہ کا نام اور شناختی کارڈ کے نمبروں کا اندراج ہو گا ۔اگلے دس روز میں مردم شماری،گھر کے افراد کی تعداد اور دیگر معلومات فارم ٹو میں درج کی جائینگی ۔اگلے ایک دن میں بے گھر افراد کے کوائف اکٹھے کیئے جائینگے اور پندرہویں روز ٹیمیں اپنے اپنے فارمز متعلقہ اے سی آفس میں جمع کروائیں گی ۔ بعد ازاں یہی ٹیمیں اگلے پندرہ دنوں کے دوران دوسرے بلاک میں اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔اور ایک ماہ تک ضلع بھر کی مردم شماری کا عمل مکمل ہو جا ئیگا ۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر شماریات محمد عمران ظفر نے بتایا کہ مردم شماری کے کام کے لیے ضلع کو 27 چارج 187 سرکلزاور 1239 بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی کے مطابق آج سے دوسرے فیز کی چھٹی قومی مردم و خانہ شماری کا آغازشروع ہوگیا ہے یہ عمل 25 مئی تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں پاک فوج کے جوان لیفٹینٹ کرنل فیض قادر سبحانی کی قیادت 
میں اپنے فرائض منصبی ادا کررہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد کلیم بطور کوارڈی نیشن آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں بہتر کارکردگی پر لیفٹینٹ کرنل فیض قادر سبحانی نے اپنی یونٹ کی جانب سے اے سی نوشہرہ محمد کلیم کو شیلڈ دی شمار کنندہ پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ ہر گھر کا نمبر لگا کر گھرانے کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر درج کرئے گا پہلے تین دنوں میں خانہ شماری بعد سات دنوں میں مردم شماری ہوگی وادی سون کی ایک میونسپل کمیٹی اور چھ یونین کونسلوں کو 17سرکل اور145 بلاکوں میں تقسیم کیا گیا ہے دس یوم میں گھر کے افراد کی گنتی کی جائے گی دوران مردم شماری پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ پولیس لوکل گورنمنٹ تعلیم ،صحت کے ملازمین ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔
;
ضلع خوشاب میں مردم شماری شروع ضلع خوشاب میں مردم شماری شروع Reviewed by Khushab News on 8:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.