اب بنیں گے پلازے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ بلدیہ کے وسائل میں اضافہ کئے بغیر عوام کے مسائل حل کرنے اور اُنھیں بنیادی سہولیات مہیا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ ہم شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔ میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے دفتر میں شہریوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ بلدیہ کے
 وسائل بڑھانے کیلئے بینک آف پنجاب کے مغرب اور جوہر پریس کے بالمقابل دو بہترین شاپنگ پلازے تعمیر کئے جائیں گے جن سے ہونیوالی انکم شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو گی۔ ملک محمد اشرف اعوان کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا خلوصِ نیت ‘ محبت اور دیانتداری سے کیا اور میری تمام توانائیاں جوہرآباد کے مکینوں کو مسائل کے گرداب سے نکلانے پر مرکوز ہیں۔ جوہرآباد کے شہریوں نے مجھے جس محبت اور خلوص سے نوازا وہ مجھ پر قرض ہے اور میں یہ قرض ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کر کے ادا کروں گا۔ اُنھوں نے کہا کہ واٹر سپلائی ‘ سیوریج‘ اندرونِ شہر سڑکات کی تعمیر ‘ سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور صحت و صفائی کا نظام بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے۔ گرین بیلٹوں کی تزئین و آرائش اور تفریحی پارکوں کی بحالی کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ اُنھوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ملک آصف بھا درویش صفت انسان ہیں جن میں دولت کی حرس کا تصور تک نہیں میں توقع رکھتا ہوں کہ جوہرآباد کے مسائل حل کرنے کیلئے مجھے اُن کی بھرپور سرپرستی حاصل رہے گی۔ ملک اشرف اعوان کا کہنا تھا کہ شہر کے تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم سے متاثرہ چھوٹے دوکانداروں کو انشاء اﷲ متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔
;
اب بنیں گے پلازے اب  بنیں گے پلازے Reviewed by Khushab News on 5:28:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.