بھا گروپ میں بھی پھوٹ پڑ گئی؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیہ جوہرآباد کا اہم اجلاس وائس چیئرمین پر توثیق شدہ کارروائی کی کاپیاں نہ دینے پراعتراض کرنے ،ا جلاس کی صدارت سے منع کرنے اور جوابی طور پر اعتراض کرنے والے کونسلر کو اجلاس سے نکل جانے کا حکم دینے پر گالیوں اور کرپشن کے الزمات کی بوچھاڑ کے بعدبلدیہ کا ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا اور صورتحال قابو سے باہر ہو گئی۔ بالآخر چیئرمین حاجی ملک محمد اشرف اعوان وائس چیئرمین اکرم شہزاد
 کو لے کر سرور شہید لائبریری سے دفتر بلدیہ چلے گئے جبکہ گالیاں دینے والے کونسلرعبدالمنان خان گالی گلوچ کرتا ہوئے اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔ بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان نے بلدیہ کا یہ اہم اجلاس سرور شہید لائبریری میں طلب کیا تھا جو وائس چیئرمین اکرم شہزاد کی صدارت میں شروع ہوا تو ایک کونسلرعبدالمنان خان اور اس کے ساتھی کونسلروں ظفر سنبلی اور امیر سنوانسی نے اعتراض کیا کہ وائس چیئرمین اجلاس کی صدارت نہ کرے بلکہ چیئرمین خود اجلاس کو کنڈیکٹ کریں۔ چیئرمین نے اُنھیں بتایا کہ وہ بمطابق قانون وائس چیئرمین اجلاس کی صدارت کرنے کا مجاز ہے اسی اثناء میں کونسلر منان خان اور اس کے ساتھی کونسلروں ظفر سنبلی اور امیر سنوانسی نے وائس چیئرمین اکرم شہزاد پر جوہرآباد شوگر ملز سے یوم پاکستان کی تقریب کے نام پر دس ہزار روپے لے کر کرپشن کرنے کا الزام لگا دیا اور کونسلر منان خان نے غلیظ گالیاں دیں جس پر چیئرمین نے اُنھیں بد اخلاقی کرنے سے منع کیا تو اور دیگر کونسلروں نے بھی حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن کونسلرعبدالمنان خان اور اس کے ساتھی کونسلروں کے جارحانہ رویہ کے باعث حالات بے قابو ہو گئے۔ بلدیہ کے چیئرمین نے اجلاس کے اختتام پر بتایا کہ جن کونسلروں نے آج شہر کے مرکز میں بلدیہ کے اجلاس کو تماشہ بنایا ہے اور وائس چیئرمین سمیت پورے ایوان کی توہین کی ہے اُن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ وہ وائس چیئرمین پر لگنے والے الزام کی باقاعدہ تحقیق کر چکے ہیں اور شوگر ملز انتظامی نے بھی الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے تاہم اُنھوں نے ایوان کی تسلی کیلئے کرپشن کی تحقیقات کرانے کیلئے بلدیہ کے کونسلروں احمد حسن‘ محمد ریاض شاہری‘ عالم سنبلی‘ ربنواز حیدری ‘ میاں غفور‘ راجہ محمد ریاض اور شہزاد نائچ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو اپنی رپورٹ اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔ وائس چیئرمین ملک اکرم شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ چونکہ کونسلر عبدالمنان خان بھی بلدیہ جوہرآباد کی وائس چیئرمین شپ کے لیے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار تھے لیکن پارٹی قیادت نے انہیں( یعنی اکرم شہزاد کو) کو ٹکٹ جاری کیا تھا جس کی وجہ سے عبدالمنان خان دل میں انکے( اکرم شہزاد کے) بارے بغض رکھتا ہے۔ دوسری طرف عبدالمنان خان کا کہنا ہے کہ میں نے دل سے پارٹی فیصلہ کو قبول کرتے ہوئے اکرم شہزاد کو وائس چئیرمین کے لیے ووٹ بھی دیا تھا لیکن وہ( یعنی اکرم شہزاد)ہمیشہ اجلاس میں اور عام حالات میں میرے ساتھ معاندانہ رویہ رکھتے ہیں آج بھی اجلاس کی کارروائی ایجنڈے کے مطابق نہ چلانے پر اعتراض کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں نہ ملنے کی جانب توجہ دلائی تو اکرم شہزاد آپے سے باہر ہوگئے اور مجھے اجلاس سے نکل جانے کا حکم دیا جس پر اجلاس کے دوران بدمزگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اکرم شہزاد شاید ابھی تک وائس چیئرمین کے لیے ٹکٹ کا امیدوار ہونے کو اپنے ساتھ ذاتی دشمنی سمجھتے ہوئے دل میں میرے خلاف رنجش رکھتے ہیں۔
بھا گروپ میں بھی پھوٹ پڑ گئی؟ بھا گروپ میں بھی پھوٹ پڑ گئی؟ Reviewed by Khushab News on 12:24:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.