ضلع خوشاب 57 کروڑ روپے جاری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب کے 172 ترقیایی کاموں کیلئے پونے 57 کروڑ کے فنڈز جاریپبلک ہیلتھ 79،فیسکو 71،ہائی وے 18اورمحکمہ بلڈنگ کے 4 منصوبے شامل،سکیموں کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے ،کمشنر ندیم محبوب

ڈویژنل کمشنر ندیم محبوب نے وزیراعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے ارکانِ اسمبلی کی جانب سے تجویز کردہ 172ترقیاتی سکیموں کیلئے 56کروڑ 71لاکھ 78ہزار 665 روپے کی فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے فیسکو کی 71 سکیموں کیلئے 8کروڑ 49لاکھ 20ہزار، محکمہ بلڈنگ کی 4سکیموں کیلئے 76لاکھ 43ہزار ،محکمہ ہائی وے کی 18سکیموں کیلئے 7کروڑ 2لاکھ 96ہزار، محکمہ پبلک ہیلتھ کی 79سکیموں کیلئے 40کروڑ 43 لاکھ 19ہزار روپے کا چیک جاری کیا ۔کمشنر نے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ سکیموں پر فی الفور کام شروع کرائیں اور معینہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
;
ضلع خوشاب 57 کروڑ روپے جاری ضلع خوشاب 57 کروڑ روپے جاری Reviewed by Khushab News on 11:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.