ڈاکٹر آصف قاضی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت مل گئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈوویژن کے جنرل سیکرٹری حاجی ملک ظل حسنین نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ضلع خوشاب میں افسر شاہی کی کرپشن پنجاب بھر میں سر فہرست ہے حالانکہ خادم اعلی رائے ونڈ اور انکے طوطے کرپشن فری اور گڈ گورننس کا شور مچاتے نہیں تھکتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ یہ سب وزیر اعلی پنجاب کی چھتری تلے ہو رہا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ میرے ضلع خوشاب
 میں سب سے زیادہ کرپشن محکمہ صحت میں ہے جس کے کیس اور انکوائریاں آج بھی چل رہی ہیں۔حاجی ظل حسنین نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے ایم ایس ڈاکٹر آصف قاضی کی کرپشن کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں اور مزید ثبوت چند دنوں میں حاصل ہوجاینگے لہذا ہم ڈاکٹر آصف قاضی کی کرپشن کے خلاف لڑینگے۔جبکہ ڈاکٹر آصف قاضی سے مبینہ الزامات بارے انکاموقف جاننے کے لیے ان سے رابطہ نہ ہوسکا

;
ڈاکٹر آصف قاضی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت مل گئے ڈاکٹر آصف قاضی کی مبینہ کرپشن کے ثبوت مل گئے Reviewed by Khushab News on 1:30:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.