جرائم کی خبریں

گنجیال : قاتلانہ حملہ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع گنجیال میں دو افراد اورنگزیب اور محمد اختر نطقال نے محمد فیاض پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے بندوق بارہ بور سے فائرنگ کر دی‘ جس کے نتیجہ میں محمد فیاض شدید زخمی ہو گیا۔ اُسے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ قائدآباد پولیس نے مضروب فیاض کے والد محمد ریاض کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی آر کے مطابق ملزم اورنگزیب اور محمد فیاض کے مابین چند یوم قبل معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ 

بیلف کا راستہ روکنے پر مقدمہ 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے محمد ممتاز ‘ غلام رسول اور محمد اشرف وغیرہ سات افراد کے خلاف سول کورٹ نورپورتھل کے بیلف محمد اشرف کا راستہ روکنے ‘ اُسے دھمکیاں دینے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں زیر دفعات 186‘506‘341‘148اور149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق بیلف محمد اشرف ایک ملزم محمد احسان کو پکڑنے کیلئے گیا تو ملزمان نے مزاہمت کی اور بیلف کو زدو کوب کرتے ہوئے اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ملزم کو چھڑا لیا۔ 

چک 45 ایم بی میں چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر45ایم بی میں محمد عثمان اور محمد ارشد وغیرہ تین افراد نے آراء مشین کے مالک محمد عدنان راجپوت کے دو موبائل فون اور پچپن ہزار 700روپے کی نقدی چوری کر لی۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے عدنان راجپوت کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق عدنان راجپوت اپنی آراء مشین پر سویا ہوا تھا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان اُس کے موبائل اور نقدی چرا کر لے گئے ۔

سود خوری کا الزام 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سٹی پولیس جوہرآباد نے سود خوروں کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران ایک اور سود خور عمران شاہ مانی کے خلاف 3/4منی لینڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ یہ مقدمہ الاعوان ٹاؤن کے رہائشی غلام قاسم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق غلام قاسم نے عمران شاہ مانی سے کسی ضرورت کے تحت 36ہزار روپے بطور قرض حاصل کئے تھے سود کی مد میں ساٹھ ہزار روپے کی رقم ایک ایل سی ڈی اور ایک فریج دے چکا ہے اس کے باوجود ملزم اصل رقم 36ہزار روپے کا تقاضہ کر رہا ہے ملزم نے غلام قاسم سے خالی اشٹامب پیپر پر دستخط کرا رکھے ہیں جس کی بنا پر اُسے بلیک میل کر رہا ہے۔

شہید نوجوان  سپرد خاک
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کشمیر میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہونیوالے پاک آرمی کے جوان زاہد اقبال ولد عبدالرحمن راجپوت کو اُس کے آبائی گاؤں آدھی کوٹ ضلع خوشاب کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ‘ سماجی اور عوامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ متوفی زاہد اقبال کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ آزاد کشمیر میں خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ مرحوم کا جسد خاکی جب اُس کے گاؤں پہنچا تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔ ہر آنکھ اشکبار اور ہر چہرہ سوگوار تھا۔
;
جرائم کی خبریں جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 7:19:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.