آج کی خبریں

Photo:
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد، 2دکانداروں نے تیسرے کو پیٹ ڈالا،مقدمہ درجمعمولی تلخ کلامی پر بلاک نمبر2جوہرآباد میں دو دکانداروں امتیاز شاہ اور امجد شاہ نے آہنی راڈوں سے حملہ کر کے اپنے پڑوسی دکاندار سخاوت اور اس کےمعمولی تلخ کلامی پر بلاک نمبر2جوہرآباد میں دو دکانداروں امتیاز شاہ اور امجد شاہ نے آہنی راڈوں سے حملہ کر کے اپنے پڑوسی دکاندار سخاوت اور اس کے ساتھی محمد خالق کو زخمی کر دیا۔ دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے محمد سخاوت کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے زیر حراست ملزم احتشام شبر سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد
کیا ہے ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر51ایم بی میں محمد ریاض اور اس کے دو ساتھیوں نے محمد اکرم ولد محمد شریف کی بیوی مسماۃ ناہید اختر کو اغواء کر لیا‘ صدر پولیس جوہرآباد نے محمد اکرم کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-Aت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع جاڑا میں کامران نامی ایک شخص نے ایک بارہ سالہ لڑکی عنبرین بی بی کو اغواء کر لیا‘ نورپورتھل پولیس نے مغویہ کی والدہ تجرانا بی بی زوجہ اﷲ بخش کی رپورٹ پر ملزم کامران کیخلاف زیر دفعات376اور511ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیافت نہیں ہوئی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرفراز کالونی جوہرآباد میں گدھے نے 45سالہ خاتون شمشاد بیگم زوجہ محمد سرور کو کاٹ لیا‘ شمشاد بیگم کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر9میں چوبیس سالہ لڑکی عکاشہ دُختر شمشاد مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی‘ عکاشہ بی بی اپنے مکان کی چھت پر کام کر رہی تھی کہ اچانک چکرا کر نیچے گری جس کے نتیجہ میں اُس کے پاؤں‘ ٹانگوں اور سر پر شدید چوٹیں آئیں اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیاگیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


نیوز ڈاٹ کام)تین دن قبل راولپنڈی روڈ پر بوہڑ ہوٹل پیل کے نزدیک دو کاروں میں ہو نے والے تصادم میں زخمی چار سالہ بچی طاہرہ اسلام آباد کے ہسپتا ل میں چل بسی ۔ تین دن قبل راولپنڈی روڈ پر بوہڑ ہوٹل پیل کے نزدیک دو کاروں میں ہو نے والے تصادم میں زخمیچارسالہ بچی طاہرہ اسلام آباد کے ہسپتا ل میں چل بسی ۔حادثے میں ایک 2 سالہ بچہ فیضان پہلے ہی جاں بحق ہو چکا ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب میں سرکاری واجبات کی وصولی تیز کرنے کا حکم,ریونیو افسران کار کردگی بہتر بنائیں ، ممبر ریونیو بورڈ جاوید اقبال کا اجلاس سے خطاب,ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی وصولی کی رفتار ہر صورت میں تیز کرنا ہو گی ۔ وہ گزشتہ روز ریونیو افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں ہو نے والے اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر، ایڈیشنل کلکٹر بہزاد عادل ، چاروں اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔ ۔ممبر ریونیو نے کہا کہ ریونیو افسران کار کردگی بہتر بنائیں تاکہ اہداف پو رے ہو سکیں ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ واجبات کی وصولی میں کسی قسم کی سستی یا غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے افسروں کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا ئی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گندم کی خریداری شروع ہو چکی ہے اسلئے واجبات وصولیوں کی رفتار بہتر بنانے میں آسانی ہو گی
آج کی خبریں آج کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.