جرائم کی خبریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائد آباد ،ٹریکٹر مارکیٹ سے لاکھ روپے چوری،مقدمہ درجقائدآباد میں چوروں نے طارق عزیز کی ٹریکٹر مارکیٹ سے ایک لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی اور فرار ہو گئے۔پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قاضی کالونی جوہرآباد میں والدین کی غفلت کے باعث دو کمسن بچوں نے گھر میں پڑا ہوا پٹرول شربت سمجھ کر پی لیا‘ چار سالہ علیزہ دُختر عباس اور اس کا پانچ سالہ بھائی دارین اپنے گھر میں کھیل رہے تھے کہ ان کے ہاتھ پٹرول سے بھری ہوئی بوتل لگ گئی جسے اُنھوں نے میٹھا شربت سمجھ کر پیا حالت بگڑ جانے پر اُنھیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اُتراء فارم میں لکی مروت کے رہائشی ایک محنت کش سیف اﷲ خان ولد سعید اﷲ پٹھان نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قائدآباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی نعش کو قبضہ میں لے لیا اور اُسے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا ابھی تک خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے تنویر اقبال‘ محمد وارث اور محمد اشرف وغیرہ سات افراد کے خلاف دھپ سڑی کے رہائشی محمد ریاض کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے الزام میں زیر دفعات 506‘ 447‘ 511‘148اور149ت پ مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ڈنڈوں اور سوٹوں سے مسلح ہوکر اُس کے گیارہ ایکڑ رقبہ پر قبضہ کیلئے آئے جب اُنھیں منع کیا گیا تو ملزمان نے اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران چار شراب فروشوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 38لیٹر شراب برآمد کی ہے۔ ملزمان محمد جاوید‘ غلام مرتضیٰ ‘ محمد غفار اور محمد عدنان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد جاوید جوڑنسیم کالونی کے قریب سے گرفتار کیا گیا اور اس سے دس لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ راولپنڈی کے ملزم غلام مرتضیٰ سے دس لیٹر شراب برآمد کی گئی ‘ ملزم محمد غفار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے قریب سے گرفتار کر کے دس لیٹر جبکہ ملزم محمد عدنان کو بائی پاس روڈ سے گرفتار کر کے اس سے آٹھ لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے سلانوالی کے رہائشی احتشام بھٹی ‘ رضوان اور محمدامیر کے خلاف اسلم کالونی کے رہائشی ایک ٹیکسی ڈرائیور محمد عمران کا راستہ روکنے ‘ اُسے دھمکیاں دینے اور اس کی گاڑی کو نقصان پہنچانے اور ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں زیر دفعات506‘337 H2اور 440مقدمہ درج کیا ہے ایف آئی آر کے مطابق محمد عمران شبیر کالونی کے رہائشی نذیر احمد کے بھائی ‘ رضوان کی بارات کیساتھ گاڑی لیکر گروٹ گیا راستہ میں اُس کی گاڑی غلطی سے ملزمان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس پر ملزمان نے مشتعل ہو کر اُسے روکا ‘ ہوائی فائرنگ کی اور پتھراؤ کر کے اُس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیشن کورٹ جوہرآباد میں نئے بھرتی ہونیوالے تیرہ سٹینو گرافروں کو مختلف عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا‘ نئے تعینات کئے جانیوالے چار سٹینو گرافروں کا تعلق ضلع خوشاب سے ہے جبکہ نو سٹینو گرافر دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے سٹینو گرافروں میں محمد حسن سردار‘ محمد ناصر‘ محمد ارشد نواز‘ عمیر محمد عمران‘ جبکہ دیگر اضلاع کے سٹینو گرافروں میں منصور علی ‘ محمد اسلام ‘ محمد بلال ‘ اﷲ رکھا ‘ مدثر جاوید ‘ شاہد عمران ‘ جمشید خان اور محمد رمضان شامل ہیں۔ 

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب نوید الرحمن نے تھانہ سٹی جوہرآباد کے کانسٹیبل اظہر محمود کو منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ فیصلہ کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اُسے مزید آٹھ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ پولیس نے کانسٹیبل اظہر محمود کو منشیات سمیت گرفتار کر کے اُس کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا۔ 
;
جرائم کی خبریں جرائم کی خبریں Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.