ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ادویات نہیں ملتی ، ڈی سی کا اظہار اطمینان

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا دورہ کیا‘ اس دوران اُنھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور اُن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس دوران مریضوں نے شکایت کی کہ اُنھیں زیادہ تر ادویات بازار سے منگوانا پڑتی ہیں جس پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے اُنھیں ہسپتال میں دستیاب ہیلتھ سروسز اور ادویات کے حوالے سے مکمل تفصیلات بتائیں۔ اُنھوں

 نے بتایا کہ ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر محکمہ صحت کی جانب سے ادویات کی مد میں فراہم کئے جانیوالے فنڈز ناکافی ہیں جس کے باعث سالِ رواں کے آخری ایام میں ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے پرچیز کی جانیوالی بعض ادویات کے نمونہ جات ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں زیر تجزیہ ہیں اور وہاں سے سیمپل پاس ہونے کے بعد ہی وہ ادویات مریضوں کو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اُنھیں ہدایت کی کہ جلد از جلد ڈی ٹی ایس سے رابطہ کر کے ادویات کی رپورٹس منگوائی جائیں تاکہ مریضوں کو ادویات بازار سے نہ خریدنا پڑیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہسپتال میں صحت و صفائی اور سیکورٹی کے موثر نظام پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

;
ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ادویات نہیں ملتی ، ڈی سی کا اظہار اطمینان ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ادویات نہیں ملتی ، ڈی سی کا اظہار اطمینان Reviewed by Khushab News on 8:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.