مردم شماری عملہ سے تعاون قومی فریضہ

خوشاب نیوزڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں جاری خانہ شماری و مردم شماری کے عمل کا جائزہ لیا‘ اُنھوں نے بلاک نمبر29 اور الاعوان ٹاؤن جا کر شہریوں سے ملاقات کی اور اُنھیں ہدایت کی کہ خانہ شماری و مردم شماری کے دوران محکمہ شماریات کے سٹاف اور پاک آرمی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ مردم شماری کا سٹاف شدید گرمی کے موسم میں ڈور ٹو ڈور جا کر اپنے
 فرائض سرانجام دے رہا ہے اس لئے اُن کیساتھ تعاون کرنا ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے۔ اُنھوں نے مردم شماری و خانہ شماری کے حوالے سے شہریوں کی شکایت بھی سنی اور اُن کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی۔ اُنھوں نے کہا کہ خانہ شماری اور مردم شماری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری اپنے حصے کا کردار ادا کرے اور مردم شماری کے سٹاف کو درست کوائف فراہم کرے۔
مردم شماری عملہ سے تعاون قومی فریضہ مردم شماری عملہ سے تعاون قومی فریضہ Reviewed by Khushab News on 8:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.