تاجر رہنما کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کا سراغ نہ مل سکا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے چیئرمین ذکاء اﷲ کے گھر ڈاکہ ڈالنے کے الزام میں زیر دفعہ 395ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک واردات کا سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم دن دیہاڑے مسلح ہو کر جوہرآباد کے گنجان آباد علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں واقع ذکاء اﷲ خان کی گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی‘ چھ تولے طلائی زیورات اور ایک ڈیجیٹل کیمرہ اٹھا کر لے گئے۔
;
تاجر رہنما کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کا سراغ نہ مل سکا تاجر رہنما کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کا سراغ نہ مل سکا Reviewed by Khushab News on 2:01:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.