ڈی پی او کی کفری کے مکینوں سے معذرت

نوشہرہ وادی سون: ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کفری(صدیق آباد) میں کھلی کچہری سے خطاب کررہے ہیں

 نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب وقاص حسن  نے وادی سون کے نواحی گاوں(کفری) صدیق آباد میں کھلی کچہری لگائی انہوں نے شہریوں سے پولیس کے متعلق مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا اور شہریوں کے اندر کا خوف ختم کرنا اور بلاجھجک اپنی شکایات کیلئے تھانوں میں بغیر کسی سفارش کے آسکیں اعلی 
حکام کی ہدایت پر فرنٹ ڈیسک بنا دئیے گئے ہیں تاکہ شکایت کنندہ آسانی سے اپنی شکایات درج کراسکیں جن کو فوری حل کردیا جائے گا عوام الناس کو چائیے کہ معمولی نوعیت کے جھگڑوں میں نہ الجھیں بلکہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل کریں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جرائم کی روک تھام ہوسکے چیئرمین ملک تیمور سلطان کونسلر ملک اعظم سماجی کارکن اقبال شہال قادربخش سابق ناظم ملک محمد اصغر اور دیگر نے اپنے اپنے اور اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا ڈی پی او نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو آسان بنا دیا گیا پیٹرولنگ پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ تھانوں کے سامنے ناکے لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو بے جا تنگ کرنا بند کردیں بلکہ اوور لوڈگنجائش سے زائد سوایوں کے خلاف گاڑیوں کے چالان کریں جنگل میں شہد کاکاروبار کرنے والوں کے کوائف اکھٹے کئے جائیں انہوں نے موضع صدیق آباد کے مکینوں سے معذرت کی کہ ایک اہم کیس کی تفتیش میں سختی کرنا پڑی آئندہ ایسا نہیں ہوگا میرٹ پر تفتیش کی جائے گی انہوں نے اپنا فون نمبر اوپن دیا کہ اگر ان کا جائز مسئلہ حل نہ ہوتو وہ سائل مجھ سے براہ راست رابطہ کریں ہر تھانہ میں یوسی چیئرمینوں کی ایس ایچ او کے ساتھ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا جارہاہے تاکہ عوامی نمائندوں کے براہ راست رابطے رہیں جس سے شہریوں کے مسائل فوری حل ہونگے اس موقع پر ڈی ایس پی ملک عبدالرحمن ایس ایچ او امجد جلال موجود تھے ۔
;
ڈی پی او کی کفری کے مکینوں سے معذرت ڈی پی او کی کفری کے مکینوں سے معذرت Reviewed by Khushab News on 9:29:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.