ڈاکٹروں کا پولیس کیخلاف احتجاج

خوشاب نیوز ڈٖاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب بہزادعادل نے ڈی ایچ کیوہسپتال جوہرآباد میں ایکوکارڈیوگرافک مشین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایکوکارڈیوگرافک مشین کی تنصیب سے لوگوں کو دل کا ایکو کروانے کے لیے اب دوسرے اضلاع یا بڑے شہروں میں نہیں جانا پڑے

 گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دیگر طبی سہولیات بھی ہر جگہ پہنچارہی ہے ۔وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک منعقدہ تقریب سے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔اس موقع پر سی ای اوہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذرحیات مجوکہ ،ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی 1`122 ،میڈیکل افسران اور پیر ا میڈک اسٹاف موجود تھا ۔قبل ازیں اے ڈی (سی) بہزادعادل نے ہسپتال میں ایکوکارڈیوگرانگ مشین کا افتتاح کیا ۔اے ڈی سی نے ہسپتال میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی 1122 کی جانب سے ایمبولینس سروس کا بھی افتتاح کیا ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آًصف محمود قاضی نے ہسپتال میں 34 سیکورٹی اہلکار اور دس سرامک سٹاف کی نئی بھرتی اور ہسپتال میں صحت کی سہولتوں کی سلسلہ میں بریف کیا ۔ایم ایس نے ہسپتال کی انتظامی امور سروس سٹرکچر کے بارے میں بھی بریف کیا ۔اے ڈی سی نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس دوران محکمہ ہیلتھ کے بیشتر ڈاکٹرز نے اپنی نجی اور سرکاری گاڑیوں کی چوری کے ضمن میں محکمہ پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے کا احتجاج کیا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری شدہ گاڑیوں کی ایف آئی آر فوری طور پر آن لائن کی جائے تا کہ انہیں پولیس کی تفتیش کی ضمن میں آگاہی ہو سکے ۔اے ڈی سی بہزاد عادل نے ڈاکٹرز کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی بھر پور طریقے سے جاری رکھیں ۔ضلعی انتظامیہ گاڑیوں کی ایف آئی آر آن لائن کروانے اور تفتیش میں تیزی لانے کا ڈی پی او سے ضرور استفسار کرے گی ۔
;
ڈاکٹروں کا پولیس کیخلاف احتجاج ڈاکٹروں کا پولیس کیخلاف احتجاج Reviewed by Khushab News on 7:36:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.