وادی سون کے قیمتی جنگلات میں آگ کب تک؟

soon valley news
Foto file

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے گھنے جنگلات میں ہر سال آگ لگنا معمول بن گیا ہے گزشتہ روز اوچھالی اور اس سے قبل مناواں سبھرال اور دھدڑ مردوال کے جنگل میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہوگئے اورنایاب اقسام کے جنگلی پرندے ہلاک ہوگئے محکمہ جنگلات کے 
اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث وادی سون کے جنگل جو گھنے درختوں سے خوبصورتی کا منظر پیش کیا کرتے تھے اب ٹنڈ ہونے لگے ہیں اس سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں یہاں کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کونسلر ملک شیر خان ،ملک کرم بخش،حاجی رفیع اللہ نے بتایا کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار اپنی ڈیوٹیاں دینے کی بجائے ملی بھگت سے درخت کٹوا کرلکڑی کا کاروبار کرنے والوں کو فروخت کرکے اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے خود آگ لگوا دیتے ہیں جبکہ محکمہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم ڈیوٹیاں پابندی سے دیتے ہیں جنگل میں شہد اتارنے والوں سے بھی آگ جانے سے بھی نقصان ہوتا ہے اور موسم گرمامیں ٹمپریچر کی زیادتی سے بھی گھاس کو آگ لگ جاتی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلی سطح پر انکوائری کرائی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے جس سے اصل حقائق سامنے آئیں اور وادی سون کے گھنے جنگلات سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کی جائے ۔
وادی سون کے قیمتی جنگلات میں آگ کب تک؟ وادی سون کے قیمتی جنگلات میں آگ کب تک؟ Reviewed by Khushab News on 5:55:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.