پانچ جاں بحق متعدد زخمی

نوشہرہ وادی سون سے نمائندہ خصوصی فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے نواحی قصبہ کلیال سے خوشاب جانے والی ہائی ایس کوچ پہاڑی کی گہری کھائی میں گر گئی خاتون سمیت چار جاں بحق تفصیل کے مطابق صبح موضع کلیال سے خوشاب جانے والی بدقسمت مسافرکوچ 1483دربار بابا کچھی والا کے قریب اچانک بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجہ میں محمد فاروق ساکن سودھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا کرم الہی
 راستہ میں جبکہ موضع کھوڑہ کی رہائشی خاتون معلمہ سائرہ کنیزخوشاب اور اس والد محمد صدیق سرگودھا اہسپتال میں دم توڑ گئے ایک شدیدخاتون شمشاد بی بی کو تشویشناک حالت میں فیصل آبادکو منتقل کردیا گیا ہے جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں کی مرہم پٹی کی زخمیوں کی تعداد نو مسافروں کی بتائی گئی ہے جنکی حالت خطرے سے باہر ہے موضع کھوڑہ صحابہ قبرستان میں نماز جنازہ کے بعدسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں محمد صدیق اور اس کی بیٹی کو سپرد خاک کردیا گیا۔دریں اثناء نور پورتھل سے نامہ نگار کے مطابقمظفر گڑھ روڈ پر جوڑا کلاں کے قریب چھ سالہ بچہ عصمت اﷲ ولد خالد عزیز تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ متوفی عصمت اﷲ گورنمنٹ پرائمری سکول لغاری میں  جماعت اول میں داخلہ لینے کے بعد چحٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ سڑک عبور کرتے ہوئے اُسے تیز رفتار کار نے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ کار کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ 
;
پانچ جاں بحق متعدد زخمی پانچ جاں بحق متعدد زخمی Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.