شاکر بشیراور آصف بھا اکٹھے ہو گئے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چیئرمین ماڈل بازار پنجاب و ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ ضلع میں ماڈل بازار کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا ویژن اور عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے انہوں نے کہاکہ ماڈل بازار میں ہر چیز کی قیمت ضلعی انتظامیہ کے طے کردہ نرخوں پر فروخت ہو گی اس میں کسی بھی دوکاندار کو اوور چار جنگ کی اجازت نہ ہو گی ۔وہ جوہر آباد میں ماڈل بازار کے قیام اور اس کے افتتاح

 کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے ملک محمد افضل کھوکھر افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء ،وفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی ملک شاکر بشیر اعوان ،ڈپٹی کمشنر امجد بشیر ،میونسپل کمٹیوں کے چیئرمین ،کونسلرز ،مسلم لیگی راہنما ،علاقہ کی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔چیئرمین ماڈل بازار محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ ماڈل بازار میں فیملیز اور بچے ایک پر سکون ماحول ،پورے تحفظ اور سکیورٹی کے اندر اشیاء کی خرید و فروخت اور بہترین تفریح حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار میں بچوں کی تفریح کے لیے عنقریب جھولوں کی تنصیب بھی کر دی جائیگی انہوں نے سٹالز کے الاٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کی اندر اند اپنے سٹالز قائم کر کے اپنی مصنوعات کی فروخت شروع کر دیں نیز وہ بہترین کوالٹی کی اشیاء رکھنے کے پابند ہو نگے ۔ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عنقریب ضلع خوشاب میں ماڈل کیٹیل منڈی کا قیام بھی عمل میں آجائیگا ۔کٹیل منڈی کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں عنقریب اس کی ڈویلپمنٹ کا کام شروع ہو جائیگا ۔صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے کہا کہ ماڈ ل بازاراور ماڈل کٹیل منڈی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع خوشاب کے شہریوں کے لیے بہترین تحفہ ہے انہوں نے کہا کہ کیٹل منڈ ی میں کوئی پرچی سسٹم نہ ہو گا ۔اس میں غریب بیوپاریوں اور غریب کسانوں کے لیے بہترین سہولتیں میسر ہونگی ، صوبائی وزیر نے موجود حکومت کی دور حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ آئندہ اے ڈی پی میں بھی کثیر تعداد میں ضلع کوفنڈز مہیا کیے جائینگے ۔وفاقی چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ ماڈل بازار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا فیملیز کے لیے بہترین ماحو ل میں خرید وفروخت کرنے اور مثبت سرگرمیوں کی ترویج کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔انہوں نے چیئرمین ماڈل بازار ملک محمد افضل کھوکھر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قلیل مدت کے دوران اس پراجیکٹ کی تکمیل کی انہوں نے ماڈل بازار کی انتظامیہ اور تقریب کے شرکاء سے کہا کہ بازار کی کامیابی اور اس کی رونقیں بحال رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار اد ا کریں ۔بعد ازاں نقب کشائی کر کے ماڈل بازار کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ۔ 
;
شاکر بشیراور آصف بھا اکٹھے ہو گئے شاکر بشیراور آصف بھا اکٹھے ہو گئے Reviewed by Khushab News on 7:52:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.