جوہرآباد ماڈل سٹی؟ ٹوٹی اور پانی میں ڈوبی سڑکیں

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآبادکے مکینوں کی بنیادی سہولیات سے محرومی منتخب عوامی نمائندوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان  جوہرآباد کی تمام اندرونی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر ناکارہ ہو چکی ہیں اور اُن پر پیدل تک چلنا دشوار ہو چکا ہے۔ منتخب عوامی نمائندے آئے روز سڑکات کی تعمیر و مرمت کے خوشنما اعلانات سنا کر شہریوں کو لولی پاپ دے رہے ہیں۔ مین بازار‘ جنوبی بازار ‘ کالج روڈ سمیت جوہرآباد کی کسی بھی اندرونی سڑک پر تعمیر و مرمت کی مد میں ایک پائی تک خرچ نہیں ہوئی۔ شہر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے اور بارش کے ایام میں تمام سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی آمدورفت کی راہیں مسدود ہو جاتی ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جوہرآباد کی اندرونی سڑکات کی تعمیر ومرمت اور فراہمی آب و نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ 
جوہرآباد ماڈل سٹی؟ ٹوٹی اور پانی میں ڈوبی سڑکیں جوہرآباد ماڈل سٹی؟ ٹوٹی اور پانی میں ڈوبی سڑکیں Reviewed by Khushab News on 7:45:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.