ضلع خوشاب کی خبریں


سامراجی قوتوں کا اگلا ہدف پاکستان ہوسکتا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر جاوید احمد قصوری نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی قوتوں نے عراق اور شام کو آگ اور بارود کے ڈھیر پر کھڑا کر دیا‘ اگر ملت اسلامیہ نے اس صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو اُن کا اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔ وہ جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ ملت اسلامیہ کے خلاف استعماری سازشیں عروج پر ہیں جنھیں

 ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر خواجہ معین الدین کوریجہ نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے کہ درباروں کی سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کرے۔ سانحہ سرگودھا سیکورٹی نظام نہ ہونے کے باعث رونما ہوا۔ اُنھوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات اور دربار انسان کی روح کی تسکین کا ذریعہ ہیں اس لئے اُنھیں محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ جماعت اہلسنت کے ممتاز سکالر پروفیسر ظفر الحق بندیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں اور اقتدار کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں عوام پر کیا گزر رہی ہے اُنھیں کچھ معلوم نہیں۔ علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملت اسلامیہ میں اتحاد اور یکجہتی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ممتاز عالم دین مولانا دلدار حسین رضوی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ناقابل برداشت ہے جسٹس شوکت عزیز نے اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر داخلہ کو طلب کر کے جراتمندانہ قدم اٹھایا اگر اُن کے ساتھ کوئی انتقامی کاروائی ہوئی تو عاشقانِ مصطفی ؐ اُن کی پشت پر کھڑے ہوں گے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے کہا کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر قائم ہوا بد قسمتی سے آج ہم نظریہ پاکستان کو فراموش کر چکے ہیں۔ نسل نو کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنے کیلئے خصوصی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا فداء الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کی انعقاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ نظامت کے فرائض زاہد محمود نے سرانجام دیئے جبکہ دربار عالیہ کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ نے ملک و قوم کی سالمیت ‘ ملت اسلامیہ کی وحدت کیلئے خصوصی دُعا کرائی۔ 

الکرم فرینڈز کی تشکیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مفسر قرآن ضیاء الامت جسٹس(ر) پیر کرم شاہ الازہری کی دینی خدمات کو اُجاگر کرنے اور محبت الٰہی و عشق رسول کے فروغ کیلئے الکرم فرینڈز تحصیل خوشاب کے نام سے نئی تنظیم کی تشکیل کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ تنظیمی اجلاس جامعہ قمر الاسلام کیمپس اعوان ٹاؤن جوہرآباد میں شیخ الحدیث محمد اقبال شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں الکرم فرینڈز خوشاب کے ضلعی صدر ڈاکٹر علامہ امتیاز حسین چشتی اور ڈویژنل ناظم پروفیسر امیر القادری نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی جس میں اتفاقِ رائے سے علامہ محمد ضیاء کو تنظیم کا ناظم ‘ علامہ محمد آصف ضیاء کو نائب ناظم علامہ حافظ اﷲ بخش کو جنرل سیکرٹری اور علامہ محمد نواز شاکر کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ محمد یار مظہری کو رابطہ سیکرٹری اور علامہ محمد آصف سیالوی کو پریس سیکرٹری کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الحدیث سید محمد اقبال شاہ نے تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اہداف پر روشنی ڈالی۔ اُنھوں نے کہا کہ مفسر قرآن جسٹس پیر کرم شاہ الازہری نے اپنی زندگی دین متین کی تعلیمات کے فروغ کیلئے وقف کئے رکھی اور ان کا کردار ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اس لئے نسل نو کے دلوں میں محبت رسول کا چراغ روشن کرنے کیلئے یہ تنظیم قائم کی گئی ہے۔

سوئمنگ پول سے چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گنجیال میں چور سوئمنگ پول سے جنریٹر لے اڑے ،مقدمہ درج.گنجیال میں چوروں نے سوئمنگ پول سے جنریٹر چوری کر لیا,گنجیال میں چوروں نے سوئمنگ پول سے جنریٹر چوری کر لیا۔حاجی احمد خان کے سویمنگ پول کے ملازمین رات کے وقت کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اس دوران نامعلوم چوروں نے کمرے کو باہر سے تالا لگا دیا اور پول پر موجود جنریٹر گاڑی میں ڈال کر لے اڑے ۔قائدآباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
بجلی چوری کا الزام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد، فیسکو ٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا۔فیسکوٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا۔فیسکوٹیم نے بجلی چور پکڑ لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واپڈا کی ٹیم نے ملزم ظفر علی کو چیکنگ کے دوران بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیاْ

حفیظ جوئیہ سپرد خاک
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حفیظ اﷲجوئیہ انتقال کر گئے.سابق ممبر تحصیل کونسل خوشاب حفیظ اﷲجوئیہ انتقال کر گئے,سابق ممبر تحصیل کونسل خوشاب حفیظ اﷲجوئیہ انتقال کر گئے ۔مرحوم کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں خوشاب میں سپرد 
خاک کر دیا گیا۔

کلرکوں کو انعام
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب، بہترین کارکردگی پر زکوٰۃ کمیٹی کے 2کلرکوں کو نقد انعام،ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب محمد یو سف بٹ نے بہتر ین کارکر دگی پرضلعی چیئر مین ارشد محمود اور ڈسٹرکٹ ۔ایڈ منسٹریٹر زکوٰۃ وعشر پنجاب محمد یو سف بٹ نے بہتر ین کارکر دگی پرضلعی چیئر مین ارشد محموداورڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر حافظ احتشام الحق کو شاباش دی اورکلرک حافظ معصوم کو دو ہزار اور کلرک محمد اکرم کو1000نقدانعام سے نوازا۔


ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کر لیا،کٹھہ سگھرال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث پدھراڑ کے رہائشی زیر حراست ملزم ارشد حسین مسلم شیخ سے کٹھہ سگھرال پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث پدھراڑ کے رہائشی زیر حراست ملزم ارشد حسین مسلم شیخ سے دورانِ تفتیش اُس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ پسٹل برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزم ارشد حسین کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا ۔
;
ضلع خوشاب کی خبریں ضلع خوشاب کی خبریں Reviewed by Khushab News on 6:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.