ضلع خوشاب کی اہم خبریں


ایک جاں بحق چار زخمی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے المناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور چار خواتین سمیت 9افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ مٹھہ ٹوانہ آدھی کوٹ روڈ پر ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اور ڈمپر کے خوفناک تصادم میں ٹرک ڈرائیور خلیل احمد ساکن سرگودھا جاں بحق اور بھکر کا رہائشی غلام قادر زخمی ہو گیا‘ دوسرا حادثہ مظفر گڑھ روڈ پر اوڈ کالونی کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے 28سالہ نوجوان محمد رضوان اور 20سالہ نوجوان ریاست علی زخمی ہوئے۔ راولپنڈی روڈ پر ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کے نزدیک بائیک سلپ ہونے سے 29سالہ خاتون فوزیہ گل زخمی ہوئیں جبکہ سکائی وے کے اڈا کے سامنے تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں ثمینہ بی بی زوجہ محمد حیات زخمی ہو گئیں۔ کٹھہ سگھرال میں موٹر سائیکل سوار ربنواز‘ راہگیر کو بچاتے ہوئے موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا۔ لاری اڈا جوہرآباد پر تیز رفتار کار نے راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں پچاس سالہ شخص مجاہد ولد قربان زخمی ہوا۔ عمر حسن پٹرولیم کے نزدیک موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں عذرا بی بی زخمی ہو گئی۔ ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر پہنچ کر طبی امداد مہیا کی اور 
اُنھیں ہسپتال منتقل کیا۔ 
زہریلے سانپ نے ڈس لیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دامن مہاڑ کے گاؤں جبی میں چالیس سالہ خاتون اسلم بی بی زوجہ گل محمد زہریلے سانپ کا نشانہ بن گئی اسلم بی بی اپنے گھریلو کام کاج میں مصروف تھی کہ اُسے گھر میں موجود سانپ نے ڈسہ اُسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کے جسم سے زہر کے اثرات زائل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ 


انتقال پر ملال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل محمد فاروق کے والد حاجی فتح محمد کھچی انتقال کر گئے‘ مرحوم کو ہڈالی کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں پولیس افسران و ملازمین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 



وادی سون سیاحتی مرکز، اہم اجلاس
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کو سیاحتی مرکز بنانے کے منصوبہ پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر امجد بشیر نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہزاد عادل‘ سون ویلی ٹورازم پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ منیجر جعفر حسین بھٹہ ‘ ریذیڈنٹ انجینئر اربن یونٹ محمد اقبال اور ڈاکٹر محمد عثمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں کھبیکی جھیل‘ اوچھالی جھیل اور کنہٹی باغ سمیت دیگر زیر تعمیر سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور ان منصوبوں کو تیس جون تک ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ٹورازم پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ان منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ جو بھی مدد درکار ہو گی فراہم کرے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ کنہٹی باغ میں ریسٹ ہاؤس کی تعمیر ‘ کیمپنگ سائٹ ‘ کنٹین اور مسجد کی تعمیر ‘ واٹر فال کی تزئین و آرائش ‘ کھبیکی جھیل پر ریسٹورینٹ ‘ ریسٹ ہاؤس کی تعمیر ‘ بورڈ واک وے کی تعمیر‘ جھیل کے کناروں کی تزئین و آرائش‘ اوچھالی جھیل میں بورڈ وے کی تعمیر ‘ کشتی رانی کیلئے جیٹی کی تعمیر‘ کنٹین کی تعمیر ‘ سڑک کی تعمیر اور اس کے پشتے بنانے کی تمام سکیمیں 30جون تک ہر صورت میں مکمل ہونی چاہیں۔ 
;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 8:03:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.