اساتذہ کے مسائل کے حل کی ضرورت ہے

خوشاب بیوز ڈاٹ کام)تھنکر فورم اور متحدہ محاذ اساتذہ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ’’تعلیمی مسائل اور ان کے حل‘‘ کے عنوان سے فاطمہ جناح ہال
 جوہرآباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کونسل خوشاب کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں ‘ سول سوسائٹی کے ممبران اور بلدیاتی نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی

 تعداد میں موجود تھے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملک مسعود نذیر راجڑ نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں اساتذہ کے کردار کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ اساتذہ نسل نو کی کردار سازی اور تربیت کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں اس لئے اُنھیں معاشرے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں وہ مٹ جایا کرتی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تھنکر فورم ضلع خوشاب کے صدر ملک اعظم خان راجڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ افراد مکمل یکسوئی کیساتھ نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کر سکیں۔ متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی صدر ملک امتیاز اعوان نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں اساتذہ کو وہ مراعات حاصل نہیں جو اُن کا حق ہے۔ اُنھوں نے اساتذہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دینے اور اُن کی فلاح و بہبود کیلئے خصوصی پیکج اناؤنس کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار سے ملک احمد خان ‘ ملک سلیم اﷲ اعوان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے سرانجام دیئے۔ 
اساتذہ کے مسائل کے حل کی ضرورت ہے اساتذہ کے مسائل کے حل کی ضرورت ہے Reviewed by Khushab News on 8:15:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.