ضلع خوشاب کی اہم خبریں

No automatic alt text available.
بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پولیس نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں اور دو شراب فروشوں کو قانون کی گرفت میں لے لیا‘ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 1602گرام چرس اور 52لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان غلام دستگیر اور محمد رمضان سکنائے سرفراز کالونی کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور سلامت گل اور شہباز مسیح سکنائے چک نمبر38ڈی بی کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق صدر پولیس جوہرآباد نے ملزم محمد رمضان سے 27گرام چرس‘ غلام دستگیر سے 1575گرام چرس اور ایک کاربین برآمد کی جبکہ خوشاب پولیس نے دورانِ گشت سرگودھا روڈ سے ملزمان سلامت گل اور شہباز مسیح کو شراب کے ایک بڑے کین سمیت گرفتار کیا جس میں 52لیٹر شراب موجود ہے۔ 




ڈی سی آفس کے تین کلرک تبدیل
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے تین کلرکوں کو تبدیل کر دیا‘ ہیڈ کلرک سید زبیر شاہ کو ریکارڈ برانچ سے اے سی آفس خوشاب ‘ جونیئر کلرک محمد رشید کوتحصیل آفس خوشاب سے اے سی آفس قائدآباد اور ریڈر عبدالغفور کو اے سی آفس قائدآبادسے اے سی کوآرڈینیشن جوہرآباد تبدیل کیا ہے  




قائدآباد گرنفروشوں کو جرمانے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد چوہدری محمد سرور گجر اور نائب تحصیلدار ضیاء اﷲ نے بحیثیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرانفروشی کے مرتکب 20دوکانداروں سے مجموعی طور پر 21ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ چوہدری سرور گجر نے گرانفروشی کے پندرہ دوکانداروں سے گیارہ ہزار روپے جبکہ نائب تحصیلدار ضیاء اﷲ نے پانچ دوکانداروں سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری سرور گجر نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریں اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخنامے پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر اُن کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 



خودکشی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع بلند میں 35سالہ شخص حاجی امان اﷲ کلو نے خود پر فائرنگ کر کے موت کو گلے لگا لیا‘ متوفی کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ پولیس نے متوفی کی نعش کا مقامی ہسپتال سے پوسٹمارٹم کرایا اور اُسے تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ 


;
ضلع خوشاب کی اہم خبریں ضلع خوشاب کی اہم خبریں Reviewed by Khushab News on 9:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.