ہفتہ یکم اپریل 2017 کا اخبار


بھٹہ خشت پر آتشزدگی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) خوشاب میںبھٹہ خشت پر آتشزدگی خشک لکڑیاں اور سامان خاکستر - پنڈی روڈپر سخی برکس کمپنی پر رکھی لکڑیوں اور سامان پر کسی نامعلوم شخص نے جلتی سگریٹ پھینک دی جس کی وجہ سے اچانک ٓاگ بھڑک اٹھی ۔آتشزدگی کے نتیجے میں خشک لکڑیاں اور دیگر سامان خاکستر ہو گیا ۔ ریسکیو 1122 خوشاب نے اطلاع ملنے پر بر وقت پہنچ کر ٓاگ پر قابو پا لیا ۔

لوڈشیڈنگ میں اضافہ  نظام زندگی درہم برہم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ14گھنٹے تک جاپہنچا۔کاروبار زندگی معطل،بجلی بندش اسلام آباد سے کی جارہی ہے ،واپڈا 
حکام کا موقف -واپڈا کی جانب سے کی جانیوالی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ عوام کیلئے وبالِ جان بن گئی۔ ضلع خوشاب کے شہری علاقوں میں 10 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12تا 14گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے ۔بجلی بند رکھنے کا شیڈول تک نہ ہونے کی وجہ سے کاروبارِ زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے اور چھوٹے صنعتی ادارے تباہ حالی کی دہلیز پر پہنچ چکے ہیں۔ واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ لوڈ شیڈنگ اسلام آباد سے کی جا رہی ہے اور اس میں ہمارا کوئی عمل دخل نہیں۔ شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 خوشاب میں 19سڑکوں کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں 19سڑکوں کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی ،ایس ای ہائی وے
ایس ای ہائی وے سرگودھا ارشد محمود نے کہا ہے کہ خوشاب میں 19سڑکوں کی تعمیر آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی۔ ان پر ساڑھے 9کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔ان میں شیخووال تا ڈیرہ ذوالفقار جھمٹ، بجار تا پنجہ، اُتراء تا کلو والا، مٹھہ ٹوانہ بازار ، گروٹ تا محلہ حسین آباد، ڈیرہ ملک منظور نمبردار ، بلاک نمبر6جوہرآباد، عقب مین بازار، رہائش حاجی اشرف اعوان تا نگینہ پروژن سٹور جوہرآباد، نورپورتھل تا مانگٹانوالہ روڈ، آدھی کوٹ روڈ، چک 40ڈی بی تا آدھی سرگل چک نمبر41تا چک 45 ڈی بی روڈ شامل ہیں۔

 عدالتوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب چوہدری محمد طارق جاوید نے موسم گرما کے دوران سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے مطابق یکم اپریل سے ضلع خوشاب کی عدالتیں صبح 8بجے سے سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعۃ المبارک کے روز صبح آٹھ سے ساڑھے بارہ بجے تک عدالتی کاروائی ہو گی۔ 

 ڈیڑھ سالہ بچہ گرم دودھ میں گر کر جھلس گیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سیٹلائٹ ٹاؤن جوہرآباد میں والدین کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچہ محمد توصیف ولد محمد نذیر اُبلتے ہوئے دودھ میں گر کر جل گیا محمد توصیف کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا جہاں سے اُسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

 دو اور افراد خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد کے نواحی علاقوں میں دو اور افراد خونخوار آوارہ کتوں کا نشانہ بن گئے‘ نواحی موضع بولہ میں محمد عابد ولد محمد طاہر جبکہ پنڈی مہروال میں صاحب خان ولد میاں محمد کو خونخوار آوارہ کتوں نے کاٹا۔ دونوں افراد کو طبی امداد اور ویکسنیشن کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ضلع خوشاب کے مختلف علاقوں میں خونخوار آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر عوامی شکایات کی روشنی میں محکمہ صحت ضلع خوشاب کی جانب سے دس روزہ ڈاگ کلنگ مہم شروع کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود آوارہ کتوں کی تعداد کم ہوتی نظر نہیں آتی اور آئے روز کوئی نہ کوئی شہری خونخوار کتوں کا نشانہ بن جاتا ہے۔ 

 تیز رفتارکا اُلٹ گئی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مظفر گڑھ روڈ پر چوک گروٹ کے نزدیک ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ گئی‘ حادثہ کے نتیجہ میں 22سالہ محمد ابراہیم ولد غلام محمد اور 35سالہ زاہد عباس ولد گل محمد شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چوری کی بڑھتی ہوئی واردتیں شہریوں کی نیندیں حرام 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ گذشتہ روز نسیم کالونی جوہرآباد میں نامعلوم چوروں نے اقبال ٹیلرنگ شاپ کے تالے توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے مالیت کے کپڑے کے تیس سوٹ چوری کر لئے۔ اسی علاقہ میں چوروں نے یوٹیلٹی سٹور کے بھی تالے توڑے ابھی تک چوروں کا سراغ نہیں ملا جس کی وجہ سے جوہرآباد اور نواحی علاقوں کے مکینوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چوری اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس خصوصی اقدامات اٹھائے اور شبانہ گشت کا نظام بہتر بنایا جائے۔
 دو ڈرائیورساونڈ ایکٹ کی ذد میں 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلند آواز سے گاڑیوں میں ڈیک چلانے والے دو ڈرائیور سجاد حسین اور محمد ارشد قانون کی گرفت میں آ گئے‘ کٹھہ سگھرال پولیس نے دونوں ڈرائیوروں کیخلاف چھ پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور سجاد حسین نے اپنے ٹریکٹر پر تلوکر چوک میں جبکہ ڈرائیور محمد ارشد نے اپنی گاڑی پر للہ چوک میں بلند آواز سے ڈیک چلایا۔

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے موضع بولہ اور نواحی علاقوں میں مشکوک افراد کی گرفتاری کیلئے کئے جانیوالے سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد یوسف وڈھل سے بندوق بارہ بور‘ غلام احمد سے بندوق بارہ بور جبکہ امیر سلطان سے تیس بور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ 

موٹر سائیکل چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آفیسر کالونی جوہرآباد میں ایک شخص محمد یوسف کا ایک لاکھ روپے مالیت کا ہنڈا 125موٹر سائیکل چوری ہو گیا‘ محمد یوسف نے اپنا موٹر سائیکل نمبری LES 1477اپنے گھر کے سامنے کھڑا کیا اور خود اندر چلا گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ سٹی پولیس نے محمد یوسف کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔ 

ایک اور کار چوری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن کی 11لاکھ روپے مالیت کی
 کار چوری ہو گئی۔ ڈاکٹر فضل الرحمن نے اپنی کار اپنے گھر سیٹلائٹ ٹاؤن کے سامنے کھڑی کی تھی اور خود اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد جب واپس آیا تو گاڑی غائب تھی۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے ڈاکٹر فضل الرحمن کی رپورٹ پر نامعلوم چوروں کیخلاف زیر دفعہ 381ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں ملا۔ 

بیٹو ں اور بیوی پر تشدد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے چک نمبر52ایم بی کے رہائشی ایک شخص افتخار کے خلاف اپنے بیٹے شعیب کو رسیوں میں جکڑ کر کمرے میں بند کرنے اور اس کی والدہ کو دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات 342اور406ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ ملزم افتخار کی سابق بیوی سلطانہ بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سلطانہ بی بی نے ملزم افتخار سے طلاق لے کر اُس کے بھائی خاور سرور سے نکاح کیا تھا گذشتہ روز جب سلطانہ بی بی کا بیٹا شعیب افتخار کو ملنے گیا تو ملزم نے اُسے رسیوں میں جکڑ کر کمرے میں معبوس کر دیا جب سلطانہ بی بی نے شکوہ کیا تو ملزم نے اُسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔ 
;
ہفتہ یکم اپریل 2017 کا اخبار ہفتہ یکم اپریل 2017 کا اخبار Reviewed by Khushab News on 6:18:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.