پی پی 42:وارث کلو کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آئندہ الیکشن میں موجودہ ایم پی اے کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ، سیٹھ فاروقسابق ناظم سٹی و رہنما مسلم لیگ ن الحاج سیٹھ محمد فاروق نے کہا ہے کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں پی پی 42سے موجودہ ایم پی اے  وارث کلوکا ہر دیہات میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔ انہیں موجودہ سیٹ اپ سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ۔
جوئے کے اڈے پر چھاپہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کٹھہ سگھرال پولیس کا چھاپہ 5 جواری گرفتار145دائوپر لگی رقم برآمدکٹھہ سگھرال پولیس نے ڈیرہ گنادھا میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر نذر محمد ،ذوالفقار ،یوسف وغیرہ 5 جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے 
ہاتھوں گرفتار کر لیا۔کٹھہ سگھرال پولیس نے ڈیرہ گنادھا میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر نذر محمد ،ذوالفقار ،یوسف وغیرہ 5 جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگے ہوئے ساڑھے 10ہزار روپے اورڈولی دانہ برآمد کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
کتوں کے حملے جاری
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع تیتری میں باؤلے کتے نے تین افراد پر حملہ کر کے اُنھیں شدید زخمی کر دیا‘ تینوں متاثرین قمر عباس ولد جعفر حسین‘ عمر حیات اور اس کے بیٹے محمد ذیشان کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی مرہم پٹی اور ویکسینیشن کی گئی۔ گاؤں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت باؤلے کتے کو ہلاک کر دیا۔ دریں اثناء محلہ حسین آباد خوشاب میں ایک خونخوار آوارہ کتے نے بارہ سالہ لڑکے عبدالوہاب ولد ملازم حسین بھٹہ کو کاٹ لیا۔ عبدالوہاب کو بھی ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچا دیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع خوشاب میں خونخوار آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ایک جانب تو لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دوبھر ہو چکا ہے اور دوسری جانب آوارہ کتوں کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ خارش زدہ کتے علاقہ میں مختلف امراض پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں جوہرآباد کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمن نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کو آوارہ کتے تلف کرنے کیلئے ڈاگ کلنگ مہم چلانے کا پابند بنایا جائے اُدھر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاگ کلنگ کیلئے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو بہت جلد مہم کا آغاز کریں گی۔ 

راستہ روکنے پر مقدمہ درج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے چوہا کے رہائشی محمد اکرم اور محمد یونس وغیرہ چار افراد کیخلاف بس ڈرائیور محمد فیاض اور کنڈیکٹر امام بخش کا راستہ روکنے اور اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں زیر دفعات341‘ 506اور34ت پ مقدمہ درج کیا ہے یہ مقدمہ ڈرائیور محمد فیاض کی والدہ نسیم خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین گاڑیوں کے ٹائم کا تنازعہ تھا گذشتہ روز جب ڈرائیور محمد فیاض اپنی بس پر سواریاں لے کر جا رہا تھا تو ملزمان نے گاڑی رکوائی اور ڈرائیور و کنڈیکٹر کو گاڑی سے اُتار کر اُنھیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔ 

قاریہ کا اعزاز
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے ڈویژنل مقابلہ حسن قرأت میں ادارہ صوت القرآن پاکستان جوہرآباد کے حافظ ظہیر احمد اور قاریہ ام رمان نے صوبائی سطح کے مقابلہ حسن قرأت کے لیے کوالیفائی کر لیا‘حافظ ظہیر احمد اور قاریہ ام رمان نے ڈویژنل مقابلہ حسن قرأت میں بالترتیب اول ،دؤئم پوزیشز حاصل کر کے اس اعزاز اپنے نام کیا۔ ادارہ صوت القرآن کی شاندار کامیابی پر ملک شاکر بشیر اعوان ایم۔این۔اے،ملک آصف بھاصوبائی وزیر برائے آثار قدیمہ،الطاف چغتائی،ملک محبوب الرسول قادری سمیت ضلع بھر کی مذہبی ،ادبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ادارہ کے بانی عالمی شہرت یافتہ صاحبزادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور کو مبارکباد۔




پی پی 42:وارث کلو کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے پی پی 42:وارث کلو کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے Reviewed by Khushab News on 7:46:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.