آج کی خبریں

مساجد اللہ کا گھر ہیں
خوشاب نیوزڈاٹ کام)ممتاز عالم دین سید محمد سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ مساجد اﷲ کا گھر ہیں جن کے محراب و منبر سے اﷲ تعالیٰ کی واحدانیت اور اسوۂ نبی کریم ﷺ کی صدائیں بلند ہوتی ہیں۔ مسجد نبوی اور بعد ازاں طویل عرصہ تک مساجد میں ہی اسلامی ریاست کے جملہ امورات انجام دیئے جاتے ہیں۔ اور اسلام میں مساجد ایک بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ وہ مرکزی مسجد اہل حدیث بلاک نمبر 14 جوہرآباد کی بالائی منزل کی تعمیر اور جدید تزئین و آرائش کے بعد اختتام کے موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ سید محمد سبطین نقوی نے کہا کہ مسلمان ایک آیت واحدہ ہیں جس کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کیلئے غیر مسلم قوتیں برسر پیکار ہیں اور اس مقصد کیلئے مساجد اور عبادت گاہوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اغیار کی ان ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں فروعی اختلافات کو بھلا کر قرآن مجید اور سیدہ طیبہ سے راہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ اُنھوں نے کہا کہ عالم اسلام اس وقت جس پستی‘ بے حمیتی اور ذلت کا شکار ہے اس کی واحد وجہ قرآن و سنت سے روگردانی ہے ہمیں اغیار کے طریقوں سے روگردانی کرنے‘ بھلائی خیر خواہی اور باہمی محبت و سلامی کا درس دینے والے دین مبین کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ سید محمد سبطین شاہ نقوی نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اسلام امن ‘ سلامتی اور خیر خواہی کا دین ہے نبی کریمؐ نے ہمیں باہمی‘ محبت ‘ خیرخواہی کا درس دیا ہے اس لئے آپؐ رحمت العالمین ہیں اُنھوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حرمت رسول ‘ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ دہشت گردی کے ذریعے اسکے چہرے کو داغدار کرنے والے غیر مسلم قوتوں کے ایجنٹ ہیں جن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہمارا فرض ہے اس موقع پر خطیب مسجد اہلحدیث مولانا قاری شکیل اصغر ڈار نے بھی خطاب کیا۔ 
 تھا ۔

تھریشر کی زد میں آکر کسان زخمیخوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک نمبر49ایم بی میں ایک کسان محمد بلال ولد محمد مقبول کا بازو تھریشر مشین کی زد میں آ کر کچلا گیا‘ محمد بلال گندم کی کٹائی کے بعد تھریشر پر کام کر رہا تھا کہ اس کا بائیاں بازو تھریٹر کی زد میں آ کر اُسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

شادی میں فائرنگ مقدمہ درج
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے چک 49ایم بی میں محمد علی کی شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے اور آتش بازی کرنے کے الزام میں دو افراد محمد وسیم اور عاطف کیخلاف زیر دفعات 285‘337-H2 اور میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درجہ کیا ہے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ 49ایم بی میں شادی کی تقریب کے دوران میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کاروائی کی۔ 

ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے زیر حراست ملزم محمد منیر پٹھان سے دورانِ تفتیش اس کی نشاندہی پر رائفل 222برآمد کر لی ہے ملزم منیر پٹھان کیلئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ رج کر لیا گیا ہے۔ 

منشیات برآمد
خوشاب نیوزڈاٹ کام)صدر پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران غزالی کالونی میں اچانک چھاپہ مار کر منشیات فروش محمد رمضان عرف مانی کو قانون کی گرفت میں لے لیا ‘ ملزم کے قبضہ سے 1635گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے ملزم رمضان مانی کیخلاف منشیات فروشی کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

انتقال پر ملال 
خوشاب نیوزڈاٹ کامر)مقامی تاجر راج محمد انتقال کر گئے‘ مرحوم کی نمازِ جنازہ شوگر ملز گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں مرکزی انجمن تاجران جوہرآباد کے عہدیداروں ‘ تاجروں دوکانداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تین زخمی
خوشاب نیوزڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک کمسن بچی اور ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے‘ پہلا حادثہ بلاک نمبر29 جوہرآباد میں ہوا جہاں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے چوبیس سالہ خاتون ثمرہ عدنان زوجہ محمد عدنان اور اس کی اڑھائی سالہ بیٹی عروسہ عدنان زخمی ہوئیں۔ دوسرا حادثہ عمر حسن پٹرولیم کے نزدیک ہوا جہاں موٹر سائیکل اور رکشے کے تصادم میں موٹر سائیکل سوار امتیاز ولد شوکت مسیح زخمی ہو گیا۔ تینوں زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج
خوشاب نیوزڈاٹ کام)تھانہ سٹی جوہرآباد نے محلہ اسلام پورہ خوشاب کے صادق کامران کیخلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ جوہرآباد کے شہری فرحان خالد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق فرحان خالد نے کسی ضرورت کے تحت ملزم صادق کامران سے پانچ لاکھ روپے بطور قرض حاصل کئے تھے جس کے بدلے اُسے ایک گاڑی اور بلینک چیک دیئے احسان خالد نے آٹھ مارچ 2014ء کو تمام رقم ادا کر دی لیکن ملزم سود کی مد میں 20لاکھ روپے کی رقم کا مزید تقاضہ کر رہا ہے۔ 

;
آج کی خبریں آج کی خبریں Reviewed by Khushab News on 8:44:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.