ڈی پی او یہ اقدام جلد اٹھالیں تو جرائم میں کمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب احمد آبادلنک روڈ کی تعمیر کیلئے 21کروڑروپے منظور،اگلے ماہ ٹینڈر کے بعد سڑک کے تعمیراتی کام کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیاجائے گاحکومت نے خوشاب احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کے دوسرے مرحلہ کیلئے 21 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دیدی۔فنڈز جاری ہوتے ہی اگلے ماہ ٹینڈر کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سڑک کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ملک مسعود نذیر راجڑ 

نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خوشاب احمد آباد موٹروے لنک روڈ کے پہلے مرحلہ کیلئے چوبیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہوئے تھے جو خوشاب تا کوڑہ 12 کلو میٹر طویل اور 20فٹ چوری کارپٹ روڈ کی تعمیر پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ تعمیراتی کام کے دوسرے مرحلہ میں موضع کوڑا تا موضع بانسی مزید 12 کلو میٹر کارپٹ روڈ تعمیر کی جائیگی جسکے بعد ضلع خوشاب کی حدود میں اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا تقریبا ۔نوےفیصد کام مکمل ہو جائے گا ۔ جس سے شہریوں کو آمد و رفت کی جدید سہولیات میسر آ سکیں گینے کہا ہے کہ کدھی کے مواضعات راجڑ، ڈھاک، جھگیاں، بانسی، بلوال اور ملحقہ علاقوں میں جرائم کی شرح کم کرنے اور مجرمان کی سرکوبی کیلئے ڈھاک میں پولیس چوکی کا قیام ضروری ہے ۔ مواضعات کا تھانوں سے فاصلہ زیادہ ہونے کے باعث کسی بھی ناگہانی صورتحال میں پولیس کا بروقت پہنچنا ممکن نہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ڈھاک میں پولیس چوکی قائم کر دی جائے تو نہ صرف جرائم کی شرح کم ہو سکتی ہے بلکہ پولیس کو مجرمان کی گرفتاری میں بھی آسانی ہو گی۔توقع سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈھاک میں پولیس چوکی کے لئے جلداقدامات اٹھائیں گے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔
;
ڈی پی او یہ اقدام جلد اٹھالیں تو جرائم میں کمی ڈی پی او یہ اقدام جلد اٹھالیں تو جرائم میں کمی Reviewed by Khushab News on 9:49:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.