میونسپل کمیٹی جوہرآباد 25 ملازمین

Image result for ‫عدالتی حکم‬‎
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے پچیس ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کر دیا گیا‘ اُنھیں لیبر کورٹ سرگودھا اور اپیلٹ لیبر کورٹ لاہور کے فیصلہ کی روشنی میں ریگولر کیا گیا ہے۔ ریگولر کئے جانیوالے ملازمین ن دو سینٹری پٹرول ‘ 20سینٹری ورکرز‘ ایک ڈرائیور‘ ایک سیور مین اور

ایک ماشکی شامل ہے۔ یہ تمام ملازمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد میں طویل عرصہ سے ڈیلی ویجز کی بنیادوں پر کام کر رہے تھے اُنھوں نے لیبر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا کہ اُنھیں ریگولر کیا جائے۔ لیبر کورٹ نے اُن کے حق میں فیصلہ دیا جس کے بعد میونسپل کمیٹی نے اپیلنٹ لیبر کورٹ لاہور میں اپیل دائر کی۔ اپیلنٹ کورٹ نے بھی اُن کے حق میں فیصلہ دیدیا جس کے بعد اُنھیں ریگولر کر دیا جائے
میونسپل کمیٹی جوہرآباد 25 ملازمین  میونسپل کمیٹی جوہرآباد  25 ملازمین  Reviewed by Khushab News on 7:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.