مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بھارت کشمیریوں کا حق رائے دہی کا بنیادی حق زیادہ دیر دبا نہیں سکتا، پوری دنیا آزادی کی حامی ہے ، بھارت غلامی کا قانون کیسے روا رکھ سکتا ہے، ان خیالات کا اظہارضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین خوشاب مہناز عطا چوہدری نے میڈیا کے لئے جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز میں کیا، محترمہ مہناز عطاچوہدری نے روانڈا میں نسل کشُی کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنا بیان میں کہاکہ نسل 
کشُی کسی بھی خطے میں اور کسی بھی صورت میں اس کو نہ تو برداشت کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی اس سے صرف نظر کیا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ بھارتی غاصب حکومت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کے لئے جو غیر انسانی ہتھ کنڈے استعمال کررہی ہے وہ افسوس ناک ہیں، کشمیروں کی نسل کشُی ہو یا بھارت کے دیگر صوبوں سے غیر مسلم آباد ی کو کشمیر میں بسانے کا عمل دونوں ہی بھارت مکروہ عزائم کی طرف نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر اپنا غاصبانہ تسلط رکھنے کی خاطر کسی بھی حدتک جاسکتا ہے، انھوں نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ بھارت کے حوالہ سے اپنے وعدے کو پورا کرے تاکہ خطے میںآئے روزبنتی جنگ کی فضا کا خاتمہ ہوسکے، انھوں نے کہاکہ اگرچہ جنگ دونوں ملکوں کے عوام کے حق میں نہیں مگر ہم کشمیری مظلوموں کی اخلاقی مدد سے بھی دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں 
;
مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے Reviewed by Khushab News on 7:54:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.