ایک سزائے موت، ایک عمر قید

جوہرآباد(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب سعادت حسین ملک نے تھانہ نورپورتھل کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے موضع بلند میں اپنی شریک حیات ثناء بی بی کو قتل کرنیوالے خاوند ساقی جاوید کو سزائے موت ‘ دو لاکھ روپے جرمانہ اور اس کے شریک جرم غلام قادر کو عمر قید دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ مقدمہ میں ملوث دیگر دو ملزمان محمد اعجاز اور مریم بی بی کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ساقی جاوید نے غلام قادر ‘ محمد اعجاز اور مریم بی بی کی معاونت سے اپنی شریک حیات ثناء بی بی کو گیارہ جولائی 2015ء کو بد چلنی کے شبہ میں ڈنڈوں اور سوٹوں کے پے در پے وار کر کے موت کی نیند سلا دیا تھا۔
ایک سزائے موت، ایک عمر قید ایک سزائے موت، ایک عمر قید Reviewed by Khushab News on 8:34:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.