وزیر اعظم کے دوررہ خوشاب کی تیاریاں شروع


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دریائے جہلم پر لنگر والا پل کی تعمیر اپریل میں مکمل کرنے کا ہدف۔کمشنر نے 3اپریل کو اجلاس طلب کر لیا، منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائیگا، وزیراعظم اپریل کے آخر میں افتتاح کرینگے ، ذرائع۔کمشنر ندیم محبوب نے دریائے جہلم پر لنگر والا پل منصوبہ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس 3اپریل کو طلب کر لیا ہے ۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرگودھا ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ اجلاس میں مفصل ریکارڈ ہمراہ لے کر آئیں، ذرائع کے مطابق کمشنر کو ماہ اپریل تک اس پل کی تعمیر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے بعد انہوںنے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر اجلاس بلایا ہے تا کہ وزیر اعظم ماہ اپریل کے آخری ہفتے میں آ کر پل کا افتتاح کر سکیں۔
وزیر اعظم کے دوررہ خوشاب کی تیاریاں شروع وزیر اعظم کے دوررہ خوشاب کی تیاریاں شروع Reviewed by Khushab News on 5:44:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.