ڈاکٹر غوث نیازی اور سمیرا ملک مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچارہے ہیں


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)غوث نیا زی ن لیگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، وارث کلوپارلیمنٹیرین گروپ ضلع کونسل میں آئندہ اپنا بھرپور کردار اداکریگا کرم الہی بندیال،رکن پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو اور کرم الٰہی بندیال نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث نیا زی خوشاب میں پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔وہ پارلیمنٹیرین گروپ کے رہنمائوں اور ضلع کونسل کے اراکین سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر سپریم
 کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس کے فیصلے کو مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی جیت قرار دیا گیا ۔ ن لیگی رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہم نواز شریف کے چاہنے والے ہیں کل بھی اُن کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔ اجلاس میں ملک عمران بشیراعوان یونین کونسل دئیوال کے چیئرمین ملک امیر حیدر سنگھا ملک عنصر حیات نائچ اور ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈووکیٹ سمیت پارلیمنٹیرین گروپ سے وابستہ اراکین ضلع کونسل نے شرکت کی۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹیرین گروپ سے وابستہ ارکان ضلع کونسل خوشاب کے آئندہ اجلا س میں شرکت کریں گے ۔اجلاس کے دوران بعض مقررین نے چیئرپرسن سمیرا ملک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔
ڈاکٹر غوث نیازی اور سمیرا ملک مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچارہے ہیں ڈاکٹر غوث نیازی اور سمیرا ملک مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچارہے ہیں Reviewed by Khushab News on 7:27:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.