پانامہ کیس فیصلہ مسلم لیگ ن کی الگ الگ تقریبات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے عہدیداروں اور کارکنوں نے وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب جوہرآبادسے ایک ریلی نکالی ‘ جس کی قیادت مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال نے کی۔ ریلی میں ضلعی زکوٰۃ و عشر کمیٹی کے چیئرمین چوہدری ارشد محمود 

ایڈووکیٹ‘ پنجاب بار کونسل کے رُکن ملک حبیب نواز ٹوانہ‘ بلدیہ جوہرآباد کے چیئرمین ملک محمد اشرف اعوان ‘ بلدیہ مٹھہ ٹوانہ کے چیئرمین فاروق حسن ٹوانہ‘ مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ اور دیگر اکابرین ملک رضوان بھا ‘ نذر حیات بلوچ‘ حاجی احمد نواز‘ عصمت اﷲ سنبلی سمیت سینکڑوں کارکن شامل تھے۔جبکہ مسلم لیگ ن پارلیمینٹیرین گروپ نے بھی خوشاب پریس کلب میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اراکین پنجاب اسمبلی ملک کرم الہی بندیال، ملک وارث کلو، امیر حیدر سنگھا، مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرتڑی ملک عمران بشیر و دبلدیاتی نمائندوں اور دیگر کابرین نے شرکت کی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے اس سلسلہ میں سمیرا گروپ کی جانب سے خاموشی نظر آئی اور کسی جوش وخروش کامظاہرہ نہیں کیا گیا۔
;
پانامہ کیس فیصلہ مسلم لیگ ن کی الگ الگ تقریبات پانامہ کیس فیصلہ مسلم لیگ ن کی الگ الگ تقریبات Reviewed by Khushab News on 11:32:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.