مسلم لیگ ن خواتین کے دفتر کا قیام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق نے کہا ہے کہ خواتین زندگی دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ مسلم لیگ ن اُنھیں آگے بڑھنے کے مواقع مہیا کرنے کیلئے خواتین ونگ کو فعال سے فعال تر بنا رہی ہے۔ وہ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع خوشاب کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ تقریب میں شعبہ خواتین کی مرکزی 
جنرل سیکرٹری شاہین حنیف اﷲ ‘ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی‘ شفقت حیات بلوچ‘ چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ‘ مہناز عطا چوہدری ایڈووکیٹ‘ چوہدری عبدالمنان‘ چوہدری عطاء اﷲ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں شعبہ خواتین کی تنظیم سازی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ‘ صوبہ سندھ میں 80فیصد تنظیم سازی کی جا چکی ہے جبکہ پنجاب میں بھی تنظیم سازی کا عمل آخری مرحلہ میں ہے۔ انشاء ااﷲ وہ وقت دور نہیں جب خواتین مسلم لیگ ن کی اگلی صفوں میں نظر آئیں گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کو بھرپور اور موثر نمائندگی دی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ ن کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ خواتین کی ترقی و خوشحالی کا عمل جاری رکھا جا سکے۔ تقریب سے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہین حبیب اﷲ‘ مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ‘ جنرل سیکرٹری فتر کا حسب ضابطہ افتتاح کیا۔
;
مسلم لیگ ن خواتین کے دفتر کا قیام مسلم لیگ ن خواتین کے دفتر کا قیام Reviewed by Khushab News on 4:05:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.