پولیس کی وکلا سے دوستی کی کوشش


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس کی وکلا سے دوستی کی کوشش؟ڈی پی اوخوشاب کیطرف سے ایل ای ڈی کا تحفہ صدر بار ایسوسی ایشن نورپورتھل ملک طاہر محمود کھنجیرہ کے حوالے کیا گیا ۔ ڈی ایس پی نورپورتھل سیف الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا معاشرے کا مہذب ترین طبقہ ہیں جہاں پولیس ظالم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کام کرتی ہے تو وکلا مظلوم افراد کو انصاف کی فراہمی کے لئے عوام اور عدلیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ یہاں کے ممبران نے ہمیشہ عدلیہ اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری بار شیخ محمد فیروز،نعمت اﷲ ،ملک محمد اکرم و دیگر بھی موجود تھے ۔
پولیس کی وکلا سے دوستی کی کوشش پولیس کی وکلا سے دوستی کی کوشش Reviewed by Khushab News on 1:31:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.