خوشاب پولیس خود چوروں کے نشانے پر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس چیک پوسٹوں کو ایک دوسرے سے مربوط رکھنے کیلئے نصب کیا جانیوالا پانچ لاکھ روپے مالیت کا وائرلیس کنٹرول ٹاور چوری ہو گیا‘ صدر پولیس جوہرآباد نے وائرلیس کنٹرول روم کے سب انسپکٹر غلام فرید کی مدعیت میں لاہور کے رہائشی غلام محمد پٹھان ‘ پی ٹی سی ایل سرگودھا کے لائن مین محمد نواز اور انچارج کے خلاف زیر دفعہ 379ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق 100فٹ بلند یہ ٹاور 1996 میں نصب کیا گیا تھا سب انسپکٹر غلام فرید کی چیکنگ کے دوران ٹاور موجود نہ تھا۔ تحقیقات کرنے پر انکشاف ہوا کہ اسے ملزمان غلام 
محمد وغیرہ اُکھاڑ کر اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے گاڑی میں ڈال کر لے گئے ہیں۔
;
خوشاب پولیس خود چوروں کے نشانے پر خوشاب پولیس خود چوروں کے نشانے پر Reviewed by Khushab News on 9:31:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.