پولیو کے صرف 2 کیس سامنے آنا توکوئی بڑی بات نہیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں سٹیبلائزیشن سنٹر فار مال نیوٹریشن وارڈ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ  ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود ڈاکٹر خالد سعید اعوان چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر رضا منیر مانیٹرنگ آفیسر وقار علی خان سمیت دیگر افسران بھی 
موجود تھے۔ تقریب کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بی ایچ او ایم آر ڈاکٹر خالد سعید اعوان نے بتایا کہ آئی آر این این سی ایچ پروگرام کے تحت ضلع خوشاب کے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ مراکز میں دس تا پندرہ اپریل کو نیوٹریشن ویک منایا جائے گا اس دوران محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکر ضلع کی شہری اور دیہی آبادی میں غذائی کمی کے شکار پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور حاملہ خواتین کو خصوصی ادویات اور خوراک کے پیکٹ اُن کی دہلیز پر مہیا کریں گی اور دودھ پلانے والی ماؤں کے ماں کے دودھ کی آفادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار بچوں کی بحالی اور علاج کے ہفتہ کے دوران بچوں کے والدین کو ایک ہزار روپے بھی ادا کئے جائیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر امجد بشیر نے ہیلتھ کونسل کی طرف سے ہر تحصیل کے ڈی ایچ اوز میں اڑھائی اڑھائی لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر سماجی شخصیت ملک فخر اعوان نے ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک ڈی ایچ او کے حوالے کیا۔ علاوہ ازیں 
ڈپٹی کمشنر خوشاب امجد بشیر نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے اٹھائے جانیوالے اقدامات لائقتحسین ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے معاشرے کا ہر فرد قومی جذبہ کے تحت اپنا کردار ادا کرے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار محکمہ صحت کی پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں سہہ روزہ پولیو مہم 17اپریل کو شروع ہو گی جبکہ 20اور 21اپریل کو اس مہم کا کیچ اپ ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ سالِ رواں میں ضلع خوشاب میں صرف پولیو کے دو کیس سامنے آئے ہیں جو ضلع کی 11لاکھ63ہزار940افراد پر مشتمل آبادی میں نہ ہونے کے مترادف ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ پولیو مہم کی کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانبس ے 446موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ان ٹیموں کے علاوہ چھ فکسڈ سنٹر26ٹرانزٹ پوائنٹ  27 ایریا انچارج اور 51 میڈیکل افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ پولیو ہمارا قومی مسئلہ ہے اس کے خاتمہ کیلئے تمام محکموں کو محکمہ صحت کیساتھ تعاون کرنا ہوگا اُنھوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی کہ وہ تمام مساجد میں بذریعہ اعلان اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تلقین کریں۔
;
پولیو کے صرف 2 کیس سامنے آنا توکوئی بڑی بات نہیں  پولیو  کے صرف 2 کیس سامنے آنا  توکوئی بڑی بات نہیں Reviewed by Khushab News on 7:58:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.