جوہرآباد کو جدید ترین شہروں میں شامل کرنا اولین ترجیح

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر آثارِ قدیمہ ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کرتے ہوئے بوٹی مافیا کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جس کے نتیجہ میں ذہین اور محنتی طلباء کو اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ ایجوکیشن سیکٹر میں ہونیوالی انقلابی تبدیلیاں حکومت پنجاب کی تعلیم دوست پالیسیوں کے ثمرات ہیں۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی
 جوہرآباد کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں سو بیڈز کے اضافہ کیلئے 72کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب جوہرآباد میں یونیورسٹی آف سرگودھا کا کیمپس قائم ہو جائے گا۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا اور جوہرآباد کو پنجاب کے جدید ترین شہروں میں شامل کرنا میری اولین ترجیح ہے ‘ جوہرآباد میں جدید میوزیم ‘ سٹیڈیم اور جمنیزیم بھی بنایا جا رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک منتقل ہو رہے ہیں جس کے نتیجہ میں اس نظریاتی جماعت کی عوامی مقبولیت کا گراف روز بروز بلند ہو رہا ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کو دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر کے ہی دم لے گی۔ قبل ازیں کالج کے پرنسپل انجینئر سرفراز نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے ادارہ کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ منیجر ڈیوٹا ذکریا عمر پراچہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران تعلیمی ‘ ادبی پروگراموں اور کھیلوں کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات ‘ شیلڈیں اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ کالج کے پرنسپل نے صوبائی وزیر کو بھی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب میں کالج کے طلباء نے شاندار ٹیبلو اور خاکے پیش کئے۔ 
;
جوہرآباد کو جدید ترین شہروں میں شامل کرنا اولین ترجیح جوہرآباد کو جدید ترین شہروں میں شامل کرنا اولین ترجیح Reviewed by Khushab News on 8:52:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.