انکم ٹیکس کے نام پرڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر راجہ غنی مسعود عالم نے ڈاکٹروں کے ساتھ انکم ٹیکس افسران کے مبینہ ناروا رویہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو بلا جواز نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹروں کے حقوق کی محافظ ہے اور ڈاکٹروں کیساتھ کسی بھی سطح پر ہونیوالی

 ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی۔ اگر انکم ٹیکس افسران کے مبینہ ناروا رویہ میں تبدیلی نہ آئی تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہو جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ انکم ٹیکس افسران کی جانب سے بلا جواز نوٹسز بھیج کر ڈاکٹروں کو حراساں کیا جا رہا ہے یہ صورتحال پی ایم اے کے عہدیداروں اور کارکنوں کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ 
انکم ٹیکس کے نام پرڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے انکم ٹیکس کے نام پرڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ نہ کیا جائے Reviewed by Khushab News on 10:48:00 AM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.