عملہ اورایس ایچ اوتھانہ صدرخوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی آئی جی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آر پی او سرگودھا ذوالفقا رحمید نے محکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ تھانہ سٹی جوہرآباد کی عمارت کا تعمیراتی کام معینہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ تعمیراتی کام میں کسی بھی سطح پر ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی جوہرآباد کی نئی عمارت کی تقریب سنگ بنیاد سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او
 بلڈنگ عامر محمود ‘ ڈی پی او خوشاب وقاص حسن ‘ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نگہت فردوس‘ ڈی ایس پی صدر فرخ سہیل سندھو سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او خوشاب وقاص حسن کو یومیہ سطح پر تعمیراتی کام کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔آر پی او سرگودھا نے قبل ازیں ڈی پی او آفس جوہرآباد میں منعقدہ کرائم میٹنگ کی صدارت کی اور ضلع خوشاب میں جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی توانائیاں مجرمان کی سرکوبی اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے بروئے کار لائیں۔ اُنھوں نے تھانہ صدر جوہرآباد کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر ریکارڈ کی پڑتال کی۔ اُنھوں نے تھانہ صدر کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ سائلوں کیساتھ خوش اسلوبی کیساتھ پیش آئیں۔ 
;
عملہ اورایس ایچ اوتھانہ صدرخوش اخلاقی سے پیش آئیں، ڈی آئی جی عملہ اورایس ایچ اوتھانہ صدرخوش اخلاقی سے  پیش آئیں، ڈی آئی جی Reviewed by Khushab News on 9:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.