لاہور پریس کلب میں سانجھ ایوارڈ کی تقریب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں سانجھ ایوار ڈ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ ہڈالی کی معروف ادبی تنظیم ’’بزم سانجھ کی طرف سے روزنامہ نوائے وقت کے کالم نگار و سینئر صحافی ،پنجابی و اردو کے شاعر و ادیب تنویر ظہور کو انکی کتاب ’’ اقبال تے پنجابیت‘‘ جبکہ و پنجابی و اردو کے معروف شاعر و ادیب عقیل شافی کو انکی کتاب’’تارے عربی چن دے‘‘ اور معروف سینئرکالم نگار سید تاثیر مصطفی کو انکی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ’’ سانجھ ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں تقریب میں نوجوان افسانہ نگار کی حال ہی میں شائع ہونے والی دو تصانیف’’ بے نام مسافتیں‘‘ اور ’’ نیناں دے سُفنے‘‘پر انتہائی تفصیلی وپر مغز بات چیت ہوئی ۔ تقریب کے آخر میں بزم سانجھ کے صدر اسد علی بھٹی کی جانب سے اختتامی خطبے میں شرکا کا شکریہ ادا کیا گیا۔
لاہور پریس کلب میں سانجھ ایوارڈ کی تقریب لاہور پریس کلب میں سانجھ ایوارڈ کی تقریب Reviewed by Khushab News on 11:34:00 PM Rating: 5

No comments:

loading...
Powered by Blogger.