پرانے شکاری نیا جال؟ سون متحدہ محاذ

نوشہرہ وادی سون سے فرحان فاروق اعوان کی رپورٹ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حلقہ پی پی39میں ارکان اسمبلی کی عدم توجہی کے باعث وادی سون کے باسیوں نے سون متحدہ محاذ کے نام سے فورم کی تقریب کا انعقاد کیا مزکورہ فورم کے آرگنائزر سابق ناظم صدیق آباد ملک محمد اصغر نے کہا کہ ہم نے وادی سون کی پسماندگی کو ختم کرنے کے سلسلہ میں سون متحدہ محاذ کا قیام عمل میں لایا تاکہ ہم سب مل کر علاقہ سے پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے مشترکہ طور پر امیدوار سامنے لائیں وادی 
سون کی چھ یونین کونسلوں اورایم سی نوشہرہ سے کافی تعداد میں سابق ناظمین کونسلرز اور ہر سیاسی پارٹی کے اکابرین نے شرکت کی سابق بیورکریٹس ملک حسن اختر ڈاکٹر ناصر محمود ملک سیف اللہ ملک محمود الحسن ملک نذیر احمد ملک محمد نواز ملک خیر محمد ملک محمد اسلم ملک احمد سرفرازملک اختر اسلام ملک احمددین اور دیگر مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ وادی سون کے قصبات کو چھوڑ کر دیگر حلقے میں ترقیاتی کام جاری ہیں ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک برتا جاتا ہے کیونکہ ہم آپس میں اتفاق نہیں کرتے ہم کو آپس میں لڑا کر خود تماشہ دیکھتے ہیں آج تک ہمارے منتخب کردہ ایم پی اے ملک جاوید نے کونسا ایسا علاقے میں کام کرایا جس کی تعریف کی جائے ماسوائے لوگوں کی فاتحہ خوانیاں یا پھر ولیموں میں شرکت انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں مورثی سیاست دانوں کو برداشت نہیں کریں گے آپس میں تمام ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلا کر مشاورت سے وادی سون اور مہاڑ کے ووٹروں کو ساتھ ملا کر امیدوار لائیں گے سون متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو وادی سون کے تمام چھوٹے بڑے قصبات میں جاکر ووٹروں سے رائے لے گی اور آئندہ اجلاس میں اتفاق رائے سے امیدواروں کے بارے میٹنگ کے ساتھ ایک امیدوار کا نام سامنے لایا جائے گاابھی تک جن امیدواروں کے نام سامنے آئیں ہیں ان میں ملک احمد سرفراز جو بلدیاتی انتخابات میں امیدوار چیئرمین کے لئے الیکشن لڑکر ہار گئے ان کا کہنا ہے کہ میں نے جاوید ایم پی اے کے خلاف الیکشن لڑنے کا کہا تھا اسی بنیاد پر میرے الیکشن رزلٹ میں ردوبدل کر کے مجھے ہرایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں ملک ناصر محمود جو سابق ضلعی آفیسر صحت رہ چکے ہیں انہوں نے بھی آئندہ ایم پی اے کی نشست کیلئے لڑنے کا عندیہ دے دیا ملک محمود الحسن جو مرکزی شہر نوشہرہ کے دو بار ناظم رہ چکے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ناظمین دور وی ٹی آئی کا قیام گرلز ڈگری کالج کی بلڈنگ اور کئی کا م کرائے جاچکے ہیں یہ بھی آئندہ الیکشن میں ممبر صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے امیدوار ہیں ان سب امیدواروں نے کہا کہ وادی سون کے عوام کی خاطر اب ہم مشترکہ طور پر ایک امیدوار کو لا کر ثابت کریں گے کہ ہم سب کا ایک ہی مشن ہے کہ وادی سون سے محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے پچھلی بار ہمارے درمیان پھوٹ ڈالی گئی اب کی بار ایسا نہیں ہوگایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان امیدواروں کے علاوہ دو چار اور امیدوار صوبائی نشست کا الیکشن لڑنے کو تیار ہیں لیکن امیدوار ایک باہمی اتفاق سے نامزد کیا جائے گا جس پر تمام امیدوار متفق ہیں۔
پرانے شکاری نیا جال؟ سون متحدہ محاذ پرانے شکاری نیا جال؟ سون متحدہ محاذ Reviewed by Khushab News on 3:25:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.